بھارت درشن

وزیراعظم نے 80 نوجوانوں سے گفتگو کو جاندار قرار دیا

نئی دہلی، 24 جنوری (انڈیا نیریٹو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے ‘اپنے لیڈر کو جانیں’ پروگرام کے تحت ملک بھر سے منتخب 80 نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کو جاندار قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم نے منگل کو گفتگو کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا – ”ملک بھر سے نوجوانوں کے ایک گروپ کے ساتھ ایک جاندار بات چیت ہوئی جو اپنے لیڈر کو جانیں پروگرام کا حصہ تھے۔ پروگرام کی جھلکیاں یہ ہیں“۔

وزیر اعظم نے پیر کو ‘اپنے لیڈر کو جانیں’ پروگرام کے تحت پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کی اعزازی تقریب میں شرکت کے لیے منتخب نوجوانوں سے بات چیت کی۔ یہ بات چیت ان کی رہائش گاہ 7، لوک کلیان مارگ پر ہوئی۔ اس میں وزیر اعظم نے نوجوانوں کے ساتھ واضح اور کھل کر بات چیت کی۔ انہوں نیتا جی سبھاش چندر بوس کی زندگی کے مختلف پہلووں پر بات چیت کی اور ہم ان سے کیا سیکھ سکتے ہیں ،اس پر گفتگو کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ تاریخی شخصیات کی سوانح عمری پڑھنے کی کوشش کریں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ انہیں اپنی زندگی میں کس قسم کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے ان چیلنجوں پر کیسے قابو پایا۔ نوجوانوں نے وزیر اعظم سے ملنے اور پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں بیٹھنے کا منفرد موقع ملنے پر اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں ملک کے کونے کونے سے اتنے لوگوں کی موجودگی نے انہیں یہ سمجھنے کا موقع بھی فراہم کیا ہے کہ تنوع میں اتحاد کیاہوتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago