Categories: بھارت درشن

وزیر اعظم کیئر فنڈ سے سرکاری اسپتالوں میں 551 آکسیجن پروڈکشن پلانٹ لگائے جائیں گے

وزیر اعظم کیئر فنڈ سے سرکاری اسپتالوں میں 551 آکسیجن پروڈکشن پلانٹ لگائے جائیں گے

نئی دہلی ، 25 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

کورونا وبا کے دوران آکسیجن کی کمی کے پیش نظر ، پی ایم کیئر فنڈ سے 551 آکسیجن پروڈکشن پلانٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں واقع سرکاری اسپتالوں میں لگائے جائیں گے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد ان پلانٹس میں پیداوار کا آغاز ہونا چاہیے۔ اس سے ضلعی سطح پر آکسیجن کی دستیابی کو تقویت ملے گی۔ اس سے متعلق تمام خریداری وزارت صحت و خاندانی بہبود کے ذریعہ ہوگی۔

اس سال کے شروع میں ، پی ایم کیئر فنڈ کے ذریعہ 162 کمپلیٹ پریشر سوئنگ اڈسورپشن میڈیکل آکسیجن پروڈکشن پلانٹ لگانے کے لیے 201.08 کروڑ روپئے کی منظوری دی گئی تھی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ پلانٹ ضلعی سطح پر اسپتالوں کی روزانہ آکسیجن کی ضروریات کو پورا کرسکیں گے۔ اس سے مائع طبی آکسیجن کی پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس سے کوویڈ اور دوسرے مریضوں کو طویل عرصہ تک بلا روک ٹوک آکسیجن کی فراہمی ہوگی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago