Categories: بھارت درشن

لکھنؤ سے چلنے والی خصوصی ٹرینوں کے پھیروں میں کمی ، مسافروں کی پریشانی بڑھی

لکھنؤ ، 01 فروری (انڈیا نیرٹیو)

ریلوے بورڈ نے کہرے کے باعث 28 فروری تک 02571 گورکھپور-آنند وہار ایکسپریس اور 02180 لکھنؤ جنکشن-آگرہ فورٹ انٹرسیٹی ایکسپریس سمیت خصوصی ٹرینوں کے پھیروں کی تعداد میں کمی کردی ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ریلوے بورڈ کے نئے آرڈر کے مطابق ، کہرے کے باعث 02571 گورکھپور۔ آنند وہار اسپیشل ٹرین کے پھیروں کو کم کردیا گیا ہے۔

اب یہ خصوصی ٹرین بدھ اور اتوار کو 03 سے 28 فروری تک منسوخ ہوگی۔ 02572 آنند وہار۔گورکھپور ایکسپریس اسپیشل ٹرین پیر اور جمعرات کو 04 فروری سے 01 مارچ تک منسوخ رہےگی۔ 02553 سہرسا۔ نئی دہلی وشالی سپر فاسٹ ایکسپریس کے پھیروں میں کمی کی وجہ سے منگل کو 02 سے 23 فروری تک منسوخ رہےگی۔ 02554 نئی دہلی۔ ہر بدھ کو روانہ ہونے والی سہرسا واشالی سپر فاسٹ اسپیشل ٹرین 03 سے 24 فروری تک نہیں چلے گی۔

اسی طرح 02179 آگرہ فورٹ۔ لکھنؤ جنکشن انٹرسیٹی اسپیشل ٹرین کے پھیروں کو کم کیا گیا ہے۔ لہذا اس خصوصی ٹرین کو 06 سے 28 فروری تک ہر ہفتہ اور اتوار کو آپریٹ نہیں کیا جائے گا۔ 02180 لکھنؤ جنکشن۔ آگرہ فورٹ انٹرسیٹی اسپیشل ٹرین 06 سے 28 فروری ہفتہ اور اتوار کو منسوخ ہوگی۔

اس کے علاوہ 01803 جھانسی۔ لکھنؤ جنکشن انٹرسیٹی ایکسپریس اور 01804 لکھنؤ جنکشن-جھانسی انٹرسیٹی اسپیشل ٹرین اب ہر ہفتہ اور اتوار کو 06 سے 28 فروری تک پھیروں میں کمی کی وجہ سے منسوخ رہے گی۔

دوسری جانب ، 02557 مظفر پور۔ آنند وہار سپتاکرانتی ایکسپریس بدھ کو 03 سے 24 فروری تک منسوخ رہے گی اور 02558 آنند وہار – مظفر پور سپتکرانتی ایکسپریس خصوصی ٹرین 04 سے 25 فروری جمعرات کو منسوخ رہےگی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago