Categories: بھارت درشن

مجاہدین آزادی رانی چنما کی جدو جہدو کی داستان

تاریخ میں آج کا دن: 23 اکتوبر

ملک کی آزادی کے لیے انگریزوں سے مقابلہ کرنے والے ابتدائی مجاہدین آزادی  میں سے ایک رانی چنما کرناٹک کی کتور ریاست کی حکمران تھیں۔ وہ 1778 میں بیلگام، کرناٹک کے قریب کاکتی گاؤں میں پیدا ہوئیں۔ چنمامختلف ہتھیاروں کے فنون میں خصوصی دلچسپی رکھتی تھی۔ان  کی شادی چتور کے شاہی خاندان میں ہوئی تھی۔

جھانسی کی رانی لکشمی بائی کی طرح انہوں نے 1824 میں انگریزوں کے خلاف ایک بہادرانہ مسلح جدوجہد کی۔ انہوں نے برطانوی نظریے کی غلط پالیسی اور ٹیکس وصولی کے نظام کی شدید مخالفت کی۔ تاہم انہیں کامیابی نہیں ملی اور وہ زیادہ دیر تک انگریزی فوج کا مقابلہ نہ کر سکیں۔ انگریزوں نے انہیں قید کر کے بیلہونگل قلعہ میں رکھا جہاں 21 فروری 1829 کو ان کا انتقال ہو گیا۔ پونے۔بنگلور قومی شاہراہ پر بیلگام کے قریب کتور راج محل آج بھی ہمیں اس بہادر خاتون کی یاد دلاتا ہے۔

دیگر اہم واقعات:

1623: مشہور شاعر اور رام چرت مانس کے مصنف تلسی داس کا انتقال ہوگیا

1764: میر قاسم کوبکسر کی جنگ میں شکست

1923: راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اور ملک کے نائب صدر بھیروں سنگھ شیخاوت کی پیدائش

1937: ہندی فلموں کے مشہور کامیڈین دیون ورما کی پیدائش

1940: عظیم فٹ بال کھلاڑی پیلے کی پیدائش

1943: نیتا جی سبھاش چندر بوس نے سنگاپور میں رانی جھانسی بریگیڈ کی تشکیل کی

1957: ہندوستانی صنعت کار سنیل متل کی پیدائش

1966: بی جے پی لیڈر شوبھا کرندلاجے کی پیدائش

1974: مشہور ہندوستانی ادیب اروند اڈگ کی پیدائش

2001: ایپل نے آئی پوڈ کو مارکیٹ میں لانچ کیا

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago