تاریخ میں آج کا دن: 23 اکتوبر
ملک کی آزادی کے لیے انگریزوں سے مقابلہ کرنے والے ابتدائی مجاہدین آزادی میں سے ایک رانی چنما کرناٹک کی کتور ریاست کی حکمران تھیں۔ وہ 1778 میں بیلگام، کرناٹک کے قریب کاکتی گاؤں میں پیدا ہوئیں۔ چنمامختلف ہتھیاروں کے فنون میں خصوصی دلچسپی رکھتی تھی۔ان کی شادی چتور کے شاہی خاندان میں ہوئی تھی۔
جھانسی کی رانی لکشمی بائی کی طرح انہوں نے 1824 میں انگریزوں کے خلاف ایک بہادرانہ مسلح جدوجہد کی۔ انہوں نے برطانوی نظریے کی غلط پالیسی اور ٹیکس وصولی کے نظام کی شدید مخالفت کی۔ تاہم انہیں کامیابی نہیں ملی اور وہ زیادہ دیر تک انگریزی فوج کا مقابلہ نہ کر سکیں۔ انگریزوں نے انہیں قید کر کے بیلہونگل قلعہ میں رکھا جہاں 21 فروری 1829 کو ان کا انتقال ہو گیا۔ پونے۔بنگلور قومی شاہراہ پر بیلگام کے قریب کتور راج محل آج بھی ہمیں اس بہادر خاتون کی یاد دلاتا ہے۔
دیگر اہم واقعات:
1623: مشہور شاعر اور رام چرت مانس کے مصنف تلسی داس کا انتقال ہوگیا
1764: میر قاسم کوبکسر کی جنگ میں شکست
1923: راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اور ملک کے نائب صدر بھیروں سنگھ شیخاوت کی پیدائش
1937: ہندی فلموں کے مشہور کامیڈین دیون ورما کی پیدائش
1940: عظیم فٹ بال کھلاڑی پیلے کی پیدائش
1943: نیتا جی سبھاش چندر بوس نے سنگاپور میں رانی جھانسی بریگیڈ کی تشکیل کی
1957: ہندوستانی صنعت کار سنیل متل کی پیدائش
1966: بی جے پی لیڈر شوبھا کرندلاجے کی پیدائش
1974: مشہور ہندوستانی ادیب اروند اڈگ کی پیدائش
2001: ایپل نے آئی پوڈ کو مارکیٹ میں لانچ کیا