جنوبی وزیرستان کے ضلع میں زبردست دہشتگردانہ حملہ ہوا ہے۔ کم از کم تین فوجی مارے گئے ہیں اور چار فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبریں آ رہی ہیں۔ خبر ہے کہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔ دی انٹر سروس پبلک ریلیشن نے اپنے ایک بیان میں یہ اطلاع دی ہے۔
شنہوا نیوز ایجنسی کی خبروں کے مطابق یہ دہشت گردانہ حملہ اس وقت ہوا جب سیکورٹی فورسز سرچ آپریشن چلا رہی تھیں۔ سرچ آپریشن کے دوران ہی یہ حادثہ پیش آیا۔ دہشت گردوں نے بڑی سفاکی سے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں کم از کم تین افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔ یہ مارے گئے تینوں افراد پاکستانی افواج کے جوان ہیں۔
مقامی خبریں ہیں کہ ملٹری انٹیلی جنس کو خبر ملی تھی کہ علاقے میں کچھ دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ انھی دہشت گردوں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ اس سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کر دیا۔ جس میں تین فوجی مارے گئے ہیں اور چار فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبریں آ رہی ہیں۔.
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…