سابق صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی کی طبیعت اور بگڑ کی ہے۔ سوموار اکتیس اگست کو ان کی طبیعت مزید خراب ہو گئی۔
دہلی میں واقع آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل ہاسپٹل نے کہا ہے کہ ان کی پھیپھڑوں میں بہت زیادہ انفکشن ہوا ہے۔ سابق صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی گزشتہ21دنوں سے اسپتال میں ایڈمٹ ہیں۔ برین سرجری کے بعد سے ہی ان کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
اسپتال کے افسران نے بتایا ہے کہ کل کے مقابلے آج سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی حالت اور خراب ہوی ہے۔
اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شری پرنب مکھرجی ڈیپ کوما میں ہیں اور انھیں وینٹیلیٹر سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔
پچھلے ہفتے پرنب مکھرجی کی طبیعت ذرا بہتر ہوی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں نے ان کے صحت یاب ہونے کو لے کر کچ امیدیں ظاہر کی تھیں۔ لیکن کل سے ان کی طبیعت میں سدھار ہونے کے بجائے اور گراوٹ آئی ہے۔
سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو جب دس اگست کو اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا تھا تو وہ کورونا پازیٹیو بھی تھے۔ انھیں امرجنسی سرجری کے لئے دہلی کے آرمی اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا تھا۔ تب سے ان کی طبیعت میں سدھار نہیں نظر آ رہا ہے۔.
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…