Categories: بھارت درشن

ٹرمپ نے کورونا ریلیف اور حکومتی اخراجات بل پر دستخط کر دیے

ٹرمپ نے کورونا ریلیف اور حکومتی اخراجات بل پر دستخط کر دیے

واشنگٹن،28دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

ڈیمو کریٹک اور ری پبلکن رہنماؤں نے کئی ماہ سے جاری مذاکرات کے بعد اس بل پر اتفاق کیا تھا۔2300 ارب ڈالر کے اس حکومتی بل میں 900 ارب ڈالر کا کرونا وائرس ریلیف پیکیج بھی شامل ہے۔

بل پر صدر ٹرمپ کے دستخط کا امکان اس وقت روشن ہوا جب صدر نے اتوار کی شب ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ’’کرونا ریلیف بل کے سلسلے میں خوش خبری، مزید معلومات کچھ دیر بعد۔‘‘

اگر صدر ٹرمپ بل پر دستخط نہ کرتے تو پیر کی شب

اگر صدر ٹرمپ بل پر دستخط نہ کرتے تو پیر کی شب سے جزوی حکومتی شٹ ڈاؤن ہو جاتا۔صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کے آغاز سے ہی اس بل پر اپنے تحفظات

کا اظہار کرتے ہوئے اس میں بعض ترامیم کرنے پر زور دیا تھا جب کہ ہفتے کو صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے اعتراضات کو دوہرایا تھا۔

صدر ٹرمپ نے ہفتے کی صبح ٹوئٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ امریکہ کے عظیم لوگوں کو فی کس دو ہزار ڈالر ملیں نہ کے محض 600 ڈالر جو کہ اس وقت بل میں تجویز کیے گئے ہیں۔

صدر کی جانب سے زیادہ امدادی رقم مختص کرنے کی تجویز کو ری پبلکن رہنماوں کی سرزنش کے طور پر دیکھا جا رہا تھا جو کئی ماہ سے اس معاملے میں ڈیمو کریٹک رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کر رہے تھے۔

بل پر دستخط میں تاخیر پر قانون ساز صدر ٹرمپ پر زور دے رہے تھے کہ وہ جلد اس بابت فیصلہ کریں یا تو بل پر دستخط کر دیں یا اسے ویٹو کریں تاکہ کانگریس اس ویٹو کو مسترد کر سکے۔

قانون سازوں کا اصرار تھا کہ صدر ٹرمپ اس بل سے متعلق اپنا ذہن بنا چکے ہیں تو اسے فوری ویٹو کر دیں تاکہ وہ قانون ساز جو اس بل کے حق میں ہیں وہ اس سے متعلق کوئی فیصلہ کر سکیں۔

ایوانِ نمائندگان کے اراکین کرسمس کی چھٹیوں کو مختصر کرتے ہوئے پیر کو جمع ہو رہے ہیں تاکہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ویٹو کیے گئے 740 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کو رد کر سکے جب کہ سینیٹ کے اراکین منگل کو اس ضمن میں جمع ہو رہے ہیں۔

Trump- Corona Virus relief fund

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago