Categories: صحت

کپتان اجنکیا رہانے کی عمدہ سنچری کی بدولت ہندستان نے آسٹریلیاکے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے

کپتان اجنکیا رہانے کی عمدہ سنچری کی بدولت ہندستان نے آسٹریلیاکے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے

میلبورن ، 28 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

ہندستان کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 131 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ رہانے نے 112 رنز بنائے۔ رہانے کے علاوہ رویندر جڈیجہ نے بھی 57 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہندستانی ٹیم کو پہلی اننگز میں مینک اگروال کی شکل میں ابتدائی دھچکا لگا تھا۔ مچل اسٹارک نے انہیں صفر پر آوٹ کرکے آسٹریلیا کوپہلی کامیابی دلائی تھی۔

ہندستان کرکٹ ٹیم کچھ اس طرح پولین لوٹے

بھارت کو دوسرا دھچکا پہلی بار میچ کھیل رہے شبھمن کی شکل میں لگا جب وہ 45 رنز پر پیٹ کمنس کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد ، کمنس نے پجارا کو بھی بھگا دیا۔ پجارا نے 17 رنز بنائے اور دونوں بلے باز کپتان ٹم پین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

ہنوما وہاری کی شکل میں بھارت کو چوتھا دھچکا لگا ، جو 21 رنز کے اسکور پر اسمتھ کو ناتھن لیون کے ہاتھوں کیچ دے بیٹھے۔ پانچویں کامیابی آسٹریلیاکو ریسبھ پنت کی شکل میں ملی ، جو 40 گیندوں میں 29 رنز بناسکے اور مچل اسٹارک کی گیندپر پین کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔

کپتان اجنکیا رہانے نے 111 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی

کپتان اجنکیا رہانے نے 111 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اس وقت جب ہندستان کی اننگز درہم برہم تھی۔ رہانے نے اپنی 12 ویں سنچری 195 گیندوں میں مکمل کی جس میں 11 چوکے شامل ہیں۔

رہانے رن آوٹ ہوتے ہی پویلین لوٹ گئے۔ ایک خطرناک رن کے نتیجے میں رہانے 112 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ ہندستان کو دن کا دوسرا دھچکا اور اننگز کا ساتواں دھچکا تب لگا جب 57 رنز بنانے والے رویندر جڈیجا کو مچل اسٹارک کے ہاتھوں کومینس نے کیچ دے دیا۔

بھارت کو آٹھواں دھچکا امیش یادو کی شکل میں لگا، جو 9 رنز بنا کر اسمتھ کو نیتھن لیون کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔9ویں کامیابی جوش ہیزلووڈنے دلائی ۔انہوں نے اشون کو 14 رنز کے ذاتی اسکور پر لیون کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

جسپریت بمراہ ہندستان کی آخری وکٹ بن کر گر گئے جو لیون کے ہاتھوں ٹریوس ہیڈ کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور نیتھن لیون نے 3-3 ، پیٹ کمنس نے 2 اور ہیزل ووڈ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی پہلی اننگز 195 رنز پر سمٹ گئی تھی۔ آسٹریلیا کی طرف سے مارنس لیبشنے نے سب سے زیادہ 48 رنز بنائے۔ لیبشوانے کے علاوہ ٹریوس ہیڈ نے 38 اور میتھیو ویڈ نے 30 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمہراہ نے چار ، رویچندرن اشون نے تین ، محمد سراج نے دو اور رویندر جڈیجا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

India scored 326 in their first innings against Australia

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago