Categories: بھارت درشن

ترکی میں304 اعلیٰ فوجی افسروں اوراہلکاروں کی گرفتاری کا حکم

ترکی میں304 اعلیٰ فوجی افسروں اوراہلکاروں کی گرفتاری کا حکم

انقرہ،08دسمبر(انڈیانیرٹیو)

ترکی میں حکام نے امریکہ میں مقیم مبلغ علامہ فتح اللہ گولن کی تحریک سے تعلق کے الزام میں 304 فوجی افسروں اور اہلکاروں کو حراست میں لینے کا حکم دیا ہے۔

اس سازش کا سارا الزام فتح اللہ گولن کے سر ہے

ان فوجیوں پرگولن تحریک کے وابستگان سے روابط رکھنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔فتح اللہ گولن اور ان کی تحریک پر 2016میں صدر رجب طیب اردغان کی حکومت کے خلاف مسلح بغاوت کی سازش میں ملوّث ہونے کا الزام ہے اور اس کے حامیوں، کارکنان اور وابستگان کے خلاف تب سے کارروائیاں جاری ہیں۔

ترک فوج کے اعلیٰ افسروں کی قیادت میں اس ناکام بغاوت کے وقت ڈھائی سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔فتح اللہ گولن نے اس ناکام فوجی بغاوت سے لاتعلقی ظاہر کی تھی مگر ترک حکومت انھیں ہی تمام اتھل پتھل کا مورد الزام ٹھہراتی چلی آرہی ہے۔

اردغان حکومت گرانے کے الزام میں برطرف اور مقید لوگ

ترکی کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے منگل کو مغربی ساحلی صوبہ ازمیر میں مشتبہ فوجی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا اور پھر اس کا دائرہ کار پچاس صوبوں تک پھیلا دیا گیا ہے۔

گرفتارکیے گئے مشتبہ افسروں میں ترک فوج کے پانچ کرنل اور دس کپتان بھی شامل ہیں۔وہ اس وقت حاضر ڈیوٹی تھے۔ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولو کی رپورٹ کے مطابق یہ فوجی افسر گولن نیٹ ورک سے وابستہ افراد سے رابطے میں تھے۔

بغارت تقریبا ساڑھے چار سال قبل ہوئی تھی

ترکی میں ساڑھے چار سال قبل ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے قریباً 80 ہزار افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ان کے خلاف صدر اردغان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں عدالتوں میں مقدمات چلائے جارہے ہیں۔

ان کے علاوہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ سرکاری ملازمین ، فوجی افسروں اور اہلکاروں کو معطل یا برطرف کیا جاچکا ہے۔گزشتہ چار سال میں صرف ترک فوج سے 20 ہزار سے زیادہ افراد کو برطرف کیا گیا ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago