Categories: قومی

کسانوں کی حمایت میں بھارت بند میں نظر نہیں آئے تیجسوی

کسانوں کی حمایت میں بھارت بند میں نظر نہیں آئے تیجسوی

پٹنہ ، 08 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

کسانوں کی حمایت میں منگل کو پورے ملک میں ہورہے مظاہرہ کے درمیان بہار میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کہیں نظر نہیں آئے۔ جب کہ بھارت بند میں تما م اپوزیشن پارٹیاں سڑک پر نظر آئی۔

پٹنہ میں جن ادھیکار پارٹی کے سپریمو پپو یادو ، کانگریس اور بائیں بازو کی پارٹیوں کے کئی لیڈر سڑک پر اتر کر احتجاج کرتے نظر آئے لیکن تیجسوی یادو بھارت بند میں کہیں نظر نہیں آئے۔

بھارت بند کے دن کہاں غائب تھے تیجسوی یادو

پیر کے روز بہار کے اپوزیشن لیڈر تیجسوی  یادو نے کہاکہ کسانوں کے بچے ہی سرحد پر ملک کی حفاظت کرتے ہیں اور کسان کے اناج سے ہی ملک کا پیٹ بھرتا ہے۔ اگر ملک کی حفاظت کرنے والے کسان کے بیٹے اور کسان خود جھک گئے تو ملک جھگ جائے گا۔

ہر جدوجہد میں ہم کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ منگل کو ہونے والے بھارت بند کو لے کر ہی تیجسوی یادو نے ایسا کہا لیکن انہوں نے خود ہی اس بڑے تحریک سے دوری بنا لی۔

بھارت بند سے قبل تیجسوی نے کیا کچھ کہا تھا

گزشتہ ہفتہ کو تیجسوی نے کسانوں کی حمایت میں پٹنہ گاندھی میدان کے قریب دھرنا دیا تھا۔ انہوں نے پوچھا تھا کہ اگر نئے زرعی قوانین کسانوں کے حق میں ہے تو حکومت ایم ایس پی کو نافذ کیوں نہیں کرتی۔

ہم کسانوں کے ساتھ مکمل طور پر کھڑے ہیں اور آگے بھی کھڑے رہیں گے۔ کسانوں کو مناسب قیمت اور انصاف دلانے کے لیے کل صبح 10 بجے سے پٹنہ کے گاندھی میدان میں گاندھی مجسمہ کے سامنے عہد لیں گے۔

بہار میں کسان احتجاج کو لے کر تیجسوی یادو پر ایف آئی آر درج

تیجسوی کے اس مظاہرہ میں کورونا گائیڈ لائن کی خلاف وروزی کو لے کر ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا سمیت ان کی پارٹی کے کئی ایم ایل اے کے خلاف بھی پٹنہ ضلع انتظامیہ نے ایکشن لیا اور ایف آئی آر درج کرائی۔

انتظامیہ اس کاروائی پر تیجسوی نے انتظامیہ کے اس اقدام پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت مجھے کسانوں کے لیے پھانسی دیتی ہے تو میں اسے قبول کروں گا۔ کسانوں کے لیے ایف آئی آر کیا اگر پھانسی بھی دینا ہے تو دے  دیجیے۔

دہلی میں ہیں تیجسوی

آر جے ڈی ذرائع کے مطابق تیجسوی یادوفی الحال دہلی میں ہیں۔ دراصل 11 دسمبر کو چارہ گھوٹالے میں سزا یافتہ ان کے والد اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد کےمقدمہ کی سماعت ہونے والی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ تیجسوی  اس معاملے  کو لے کر سینئر وکلا سے بات چیت کرنے دہلی گئے ہیں۔

واضح ہو کہ بھلے ہی تیجسوی بھارت بند سے دور ہیں لیکن ان کی پارٹی آرجے ڈی نے پٹنہ سمیت بہار کے مختلف اضلاع میں سڑک پر اتر کر مظاہرہ کیا اور کسانوں کے  حمایت میں مظاہرہ کیا۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago