Categories: بھارت درشن

ترکی :اسپتال میں آکسیجن کا سلنڈر پھٹنے سے دھماکا، کووِڈ-19 کے 8 مریض زندہ جل گئے

ترکی :اسپتال میں آکسیجن کا سلنڈر پھٹنے سے دھماکا، کووِڈ-19 کے 8 مریض زندہ جل گئے

انقرہ،20دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

ترکی میں ایک اسپتال میں سلنڈر پھٹ گیا ہے جس کے نتیجے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج کووِڈ-19 کے 8 مریض زندہ جل گئے ہیں۔

ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولو نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ یہ واقعہ جنوبی شہرغازیان تیپ میں پیش آیا ہے۔اس شہر میں واقع ایک نجی یونیورسٹی سانکو کے زیرانتظام اسپتال میں آکسیجن کا سلنڈر پھٹ گیا تھا۔

اس سےانتہائی نگہداشت کے یونٹ میں سے آگ لگی گئی تھی۔ایجنسی نے اسپتال کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ آتش زدگی سے مرنے والوں کی عمریں 56 اور 85 سال کے درمیان ہیں۔

آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔اس نے مزید بتایا ہے کہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج 14 مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت ترکی بھرمیں کووِڈ-19 کی وَبا

واضح رہے کہ اس وقت ترکی بھرمیں کووِڈ-19 کی وَبا سے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد اسپتالوں میں زیرعلاج ہے۔ترکی کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس وقت انتہائی نگہداشت کے یونٹوں کے 74 فی صد بستر مریضوں پر ہیں۔

تاہم غیر سرکاری تنظیموں کا کہنا ہے کہ انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں مزید مریضوں کے داخل ہونے کی کوئی گنجائش نہیں رہی ہے۔

ترکی کی وزارتِ صحت نے جمعہ کی شب گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19

ترکی کی وزارتِ صحت نے جمعہ کی شب گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 26410 نئے کیسوں کی اطلاع دی تھی۔اس طرح مارچ کے بعد کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 19 لاکھ 80 ہزار ہوگئی ہے۔

ان اعداد وشمار میں وہ کیس بھی شامل ہیں

ان اعداد وشمار میں وہ کیس بھی شامل ہیں جن میں کرونا وائرس کی صرف علامات ظاہر ہوئی تھیں۔ترکی نے نومبرکے اختتام تک گذشتہ چار ماہ کے دوران میں ان کیسوں کو رپورٹ نہیں کیا تھا۔

وزارت صحت کے مطابق ملک میں کووِڈ-19 کا شکار

وزارت صحت کے مطابق ملک میں کووِڈ-19 کا شکار مزید 246 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور یہ ایک دن میں اس مہلک وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ترکی میں مارچ کے بعد اس وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سے 17610 افراد موت کے منھ میں جاچکے ہیں۔

Turkey: Oxygen cylinder explodes in hospital, 8 Covid-19 patients burnt alive

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago