Categories: بھارت درشن

یونان میں جاسوسی کے الزام میں ترک سفارت کار گرفتار، انقرہ کی شدید مذمت

یونان میں جاسوسی کے الزام میں ترک سفارت کار گرفتار، انقرہ کی شدید مذمت

Turkish diplomat arrested for spying in Greece, Ankara strongly condemns

انقرہ،20دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

یونانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے ایک ترک سفارت کار کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ دوسری طرف ترک حکومت نے اپنے سفارت کار کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

یونان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے جمعہ کے روز اطلاع دی ہے کہ جزیرہ روڈس پر واقع ترک قونصل خانے کے سکریٹری کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ گرفتاری پہلے سے تنازعات کا شکار دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ جب کہ ترک وزارت خارجہ نے اس کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

یونانی نیوز ایجنسی نے اطلاع دی

یونانی نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ سیکورٹی حکام نے جاسوسی کے الزام میں ترک قونصل خانے کے سیکریٹری کو روڈس جزیرے پر گرفتار کیا تھا۔

پولیس نے ایک ہفتہ قبل اس سے پوچھ گچھ کے بعد روڈس جزیرے پر واقع ترک قونصل خانے کے لیے کام کرنے والے ایک یونانی شہری کو بھی حراست میں لیا جس کے بعد اس نیٹ ورک میں مبینہ طور پر شامل ہونے کے الزام میں ایک اور یونانی کو بھی گرفتار کیا ہے۔

ایک پولیس اہلکار نے رائیٹرز کو بتایا کہ ایک شخص روڈس

ایک پولیس اہلکار نے رائیٹرز کو بتایا کہ ایک شخص روڈس میں ترک قونصل خانے میں کام کرتا تھا اور دوسرا روڈس اور کسٹیلوریزو کے مابین چلنے والے کروز جہاز میں شیف کے طور پر کام کرتا تھا۔ یونانی جزیرہ کسٹیلوریزو ترکی کے ساحل سے دور واقع ہے۔

ایک ملزم پر بحیرہ ایجیئن میں یونانی فوج کی نقل و حرکت کی فلم بندی کا الزام ہے۔ یونانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ان دونوں کا تعلق ملک کے شمال میں قائم ایک یونانی مسلم اقلیت سے ہے۔

ادھر ترکی کی ’اناطولیہ‘ نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے

ادھر ترکی کی ’اناطولیہ‘ نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ترکی کی وزارت خارجہ نے جزیرہ نما روڈس پر ترک قونصل خانے کے ایک ملازم کے یونانی حکام کے ہاتھوں گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس نے جہاز کی تصاویر کھینچنے کی وجہ سے جاسوسی کے الزامات سے متعلق تحقیقات کا حصہ بنایا ہے۔ٹی آر ٹی عربی ٹیلی ویڑن نے بھی ترک وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترک سفارت کار اور یونانی شہریوں گرفتاری ویانا کنونشن اور انسانی حقوق سے متعلق یورپی کنونشن میں آزادی اور سلامتی کے حق کی دفعات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago