Categories: بھارت درشن

امریکہ نے چینی ڈرون بنانے والی کمپنی پر پابندی عائد کر دی

امریکہ نے چینی ڈرون بنانے والی کمپنی پر پابندی عائد کر دی

The United States has banned a Chinese drone company

واشنگٹن،20دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

امریکی وزارت تجارت نے چین میں ڈرون تیار کرنے والی سرکردہ کمپنی ڈی جے آئی کے علاوہ 59 دیگر سائنسی اور صنعتی مینوفیکچرنگ یونٹوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے خارجہ پالیسی کے برخلاف ان کمپنیوں کو اپنی قومی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔وزارت تجارت کی صنعتی اور سلامتی بیورو کی جانب سے جمعہ کے روز جاری کردہ فہرست کے مطابق چین میں ڈرون تیار کرنے والی ڈی جے آئی کے علاوہ 59 دیگر کمپنیوں کی سرگرمیوں کو قومی سلامتی کے لیے تشویشناک قرار دیا گیا ہے ، جس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

چین کی جہاز رانی کمپنی ، بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی

چین کی جہاز رانی کمپنی ، بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے ماتحت اداروں کے علاوہ نانجنگ ایروناٹکس اورخلابازی یونیورسٹی اورایسٹرو ناٹکس اور سیمی کنڈکٹر تیارکرنے والی کمپنیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

امریکی وزارت تجارت نے ایک بیان جاری کیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ جن چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے وہ بحیرہ جنوبی چین میں فوجی سرگرمیاں بڑھانے ،

چینی فوج کے لئے امریکی مصنوعات استعمال کرنے اور خفیہ جانکاریاں چرانے کے کام میں ملوث ہیں۔امریکی وزیر تجارت ولبر راس نے کہا ”اس کی سرحدوں اور اس سے دور دراز علاقوں پر چین کی غنڈہ گردی اور بدعنوانی کے عمل سے امریکہ کی قومی سلامتی اور ہمارے اتحادیوں کی خودمختاری کو خطرہ لاحق ہے“۔

انسانی حقوق کی پامالی اور اقلیتی مذہبی طبقوں کے لوگوں کے لئے بھی چین کا رویہ مہلک ہے‘۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago