Categories: بھارت درشن

ترک صدرطیب رجب اردگان نے کہا:میکرون کو دماغی علاج کی ضرورت

ترک صدرطیب رجب اردگان نے کہا: میکرون کو دماغی علاج کی ضرورت

ترکی صدر طیب اردگان نے ہفتے کے روزاپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مسلمانوں اور اسلام کے ساتھ  غلط سلوک کرنے پر دماغی علاج کی ضرورت ہے ۔ اکتوبر کے اوائل میں میکرون نے ’’اسلامی علیحدگی پسندی‘‘ سے لڑنے کا وعدہ کیا تھا۔ اس کے جواب میں ترکی صدر نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میکرون ذہنی مریض ہیں انہیں دماغی علاج کی ضرورت ہے۔

ایک شخص نے  فرانس میں ایک گستاخ کو موت کی گھاٹ اتار دیا تھا۔ اس قتل کے بعد فرانس لرز اٹھا ۔ اساتذہ نے اظہارِ آزادی کے نام پر اپنی کلاس میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم  پر ایک  کارٹون استعمال کیا۔اس کارٹون کا بدلہ حملہ آور لینا چاہ رہا تھا۔ یہ قتل اسی پس منظر میں کیا گیا ۔

رجب طیب اردگان نے ترکی کے ایک شہر قیصری میں اپنی اے کے پارٹی کی صوبائی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ’’اس شخص یعنی میکرون نامی کو مسلمان اور اسلام سے کیا پریشانی ہے؟ اس کا  مسئلہ کیا ہے؟ میکرون کو دماغی علاج کی سخت ضرورت ہے۔ ‘‘

اردگان  نے مزید کہا کہ ایسی قوم کا سربراہ اور کیا کہہ سکتا ہے جو آزادیٔ اظہار رائے کا مطلب نہیں سمجھتا ہے۔ جو اپنے ملک میں رہنے والے مختلف مذاہب کے لاکھوں لوگوں  کے ساتھ اس طرح کا غیرانسانی  سلوک کرتا ہے؟

ترکی اور فرانس ناٹو کے ممبر ہیں ، لیکن شام اور لیبیا میں پالیسیاں ، بحیرۂ روم کے مشرقی علاقے میں سمندری دائرہ اختیار اور ناگورنو کاراباخ میں تنازعہ سمیت متعدد امور پر دونوں کے درمیان گہرے اختلافات ہیں۔ اردگان اور میکرون نے گزشتہ ماہ ایک فون کال میں اپنے اختلافات پر تبادلۂ خیال کیاتھا اور تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مواصلاتی چینلز کو کھلا رکھنے پر اتفاق کیاتھا۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago