بھارت درشن

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

اختتامی تقریب میں متعدد ممالک کے سفرا اوردیگر سرکردہ شخصیات نے شرکت کی

اسکول آف لینگویج  لٹریچر اینڈ کلچر اسٹڈیز جواہر لعل نہرو یونیورسٹی اور فارم فار ایورنیس آف نیشنل سکیورٹی کے اشتراک سے”ہندوستان اور مرکزی ایشائی ممالک کے مابین تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی روابط” کے موضوع پرمنعقدہ  دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس آج بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوئی۔آج اس کانفرنس کا تیسرا سیشن ٹھیک 10 بجے شروع ہوا۔

اس سیشن میں کل 7 مقالات پڑھے گئے۔ سیشن کی صدارت جناب آریہ بھوشن شکلا، ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر نے کی ۔ انہوں نےسیشن کے اختتام پر تمام مقالات پرمغز تبصرے کئے۔ کانفرنس کا چوتھا سیشن تقریبا 12 بجے شروع ہوا۔اس سیشن میں تقریبا 8 مقالات پڑھے گئے۔

اس سیشن کی صدارت پروفیسر دھننجے سنگھ نے فرمائی۔ کانفرنس کا پانچواں سیشن دو بجے شروع ہوا۔ اس میں سات مقالے پیش کئے گئے۔اس سیشن کی صدارت پروفیسر سنجے پانڈے نے کی ۔چھٹا سیشن چاربجے شروع ہوا۔ اس میں 8 مقالے پڑھے گئے۔

اس سیشن کی صدارت جناب مہیش چندر شرما،ڈائریکٹرآرڈی ایف آئی ایچ نے کی۔ ساتواں سیشن متوازی طورپر چلا ۔ اس میں تقریبا 15 مقالے پڑھے گئے۔ اس کی صدارت پروفیسر اودھیش مشرا، ممبر ہائی پاورڈ بھاشا سمیتی، حکومت ہند نے کی۔ کانفرس کا اختتامی اجلاس شام چھ بجے منعقد ہوا۔

اختتامی اجلاس میں فینس کے سرپرست جناب اندریش کمار نے شرکت کی اور ملک وبیرون ملک سے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اس اختتامی اجلاس میں لفٹنٹ جنرل کے جی سنگھ بھی شریک ہوئے۔

اختتامی تقریب میں ہندوستان میں تاجیکستان کے سفیر جناب  لکمن باباکلانزادہ،ہندوستان میں ازبکستان کے سفیر جناب دلسود آختوف،ہندوستان میں قزاقستان کے سفیرجناب  نورلان، ہندوستان میں ترکمانستان کے سفیر شالار گلدینازوروف، ہندوستان میں قرغزستان کے سفیر جناب اسین ایسائف، ہندوستان میں آزربائیجان کے سفیر جناب اشرف، ہندوستان میں منگولیا کے سفیر جناب گانبولد، ہندوستان میں آرمینیا کے سفیر جناب آمرین مارتیروسائن، ہندوستان میں ایران کے سفیرجناب  ایرج الہی اور ہندوستان میں افغانستان کے سفیرجناب  فرید ماموندزہ شریک ہوئے۔

آخرمیں کانفرنس کے کنوینر پروفیسر مظہر آصف اور پروفیسر مہتاب عالم رضوی نےکانفرنس کو تاریخی بنانے کے لئےدور دراز سےآئے مہمانوں، شرکا، میڈیا پرسن اور تمام رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں ڈاکٹر شہباز عامل، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ فارسی جواہر لال نہرو یونیورسٹی نے بڑی عرقی ریزی کی اور اس طرح یہ کانفرنس تاریخی کامیابی سے سرفراز ہوئی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago