گل گلشن انصاری، ممبئی
اکثر افراد کے لیے نئے سال کے آغاز پر کئے گئے عہد ایک تازہ آغاز کی طرح ہوتے ہیں۔نئے سال کے قراردادوں کا مقصد دراصل خود کو بہتر بنانے کی کوشش ہے۔
شاید آپ اس سال بچت کرنے کا عہد کرنا چاہتے ہوں یا ہو سکتا ہے آپ کسی نئے کام کا آغاز کرنا چاہتے ہوں۔آپ نے اس سال کے آغاز میں جو بھی عہد کئے ہیں انہیں پورا کرنے کے لئے ایک چیز بہت ضروری ہے وہ ہے قوت ارادی۔تاہم یہ کافی مشکل کام ہے کہ ہم اپنے کیے گئے ارادے پر قائم رہیں۔
سکرینٹں یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق نئے سال پر اپنے لئے اہداف مقرر کرنے والے افراد میں سے صرف آٹھ فیصد ان پر قائم رہتے ہیں۔
حقیقت پسندانہ اہداف مقرر کرنا کامیابی کے زیادہ امکانات کا باعث بن سکتا ہے۔ایک قابل عمل مقصد کے ساتھ سفر کا آغاز کرنے سے ہم ترقی بھی کر سکتے ہیں اور مشکل مراحل بھی طے کر سکتے ہیں۔
ہمارے اکثر اہداف واضح نہیں ہوتے اور ہم انہیں پورا کرنے کی کوشش کرنے سے پہلے یہ نہیں سوچتے کہ ان پر عمل کیسے کیا جائے گا۔سب سے پہلے آپ کو اس پر عمل پیرا ہونے کے لئے اس کے طریقہ کار کو ذہن میں رکھنا ہے۔
برطانیہ کی یونیورسٹی آف واروک میں فلسفہ پڑھانے والے جان مائیکل دعویٰ کرتے ہیں کہ ہمارا اپنے عہد پر قائم رہنے کا زیادہ امکان اس وقت ہوتا ہے جب ہم دیکھ سکتے ہیں کہ وہ کسی نہ کسی طرح دوسرے لوگوں کے لیے بھی اہم ہیں اگر ہم ناکام ہو جاتے ہیں تو دوسرے لوگوں کی فلاح و بہبود خطرے میں ہے۔
اگر آپ کوشش کے باوجود بھی کامیاب نہیں ہو رہے تو ماہرین ایک وقفہ لینے اور صورتحال کا دوبارہ جائزہ لینے کا مشورہ دیتے ہیں۔جائزہ لیں کہ آپ کو کن رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہے؟اس عمل میں کونسی حکمت عملی سب سے زیادہ موثر تھی؟کون سے کم؟
آپ کی روز مرہ زندگی میں معمولی تبدیلی آپ کو صحیح سمت میں لے جانے میں مدد دے سکتی ہیں
رویوں پر کام کرنے والے ماہر نفسیات این سوئن بورن کے مطابق بہترین ریزولوشن وہ ہیں جو غیر واضح اور بہت زیادہ پرجوش نہ ہو بلکہ آپ کے طویل المدتی آداب سے ہم آہنگ ہوں۔
لہذا ایک بار جب آپ کے پاس کوئی ایسا ہدف ہو جس میں آپ کی دلچسپی ہو تو پہلے دن سے ہی ایک تفصیلی مقصد کے ساتھ شروعات کریں یہ راستہ طویل اور کٹھن ہوگا اور اس میں رکاوٹیں بھی آئیں گی۔ان کا مقابلہ کرتے ہوئے عہد پورا کریں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…