دوپاکستانی نابالغ لڑکیاں انجانے میں ہندستانی سرحدمیں داخل ہوئیں

نئی دہلی ، 6 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

ہندستانی آرمی نے پاکستان کی سرحد پرپونچھ ضلع کے کھاری سیکٹر میں سرلا چوکی کے قریب ایل او سی سے بھارت میں دراندازی کرنے والی دو نابالغ لڑکیاں پکڑی ہیں۔دونوں پاکستانی لڑکیاں اتوارکی صبح نادانستہ طور پر ہندستانی حدود میں داخل ہوگئیں۔ ان کی واپسی کو محفوظ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جموں کے دفاعی ترجمان نے اس کی نشاندہی کی ہے پاکستان مقبوضہ کشمیر کے کہوٹہ ضلع کے عباس پور گاؤں کی رہائشی 17 سالہ لائبہ زبیر اور ثنازبیر ( 13 سال) انجانے میں سرحد عبور کرکے ہندوستانی حدود میں داخل ہوگئی ہیں۔

جب سرحد پر تعینات بارڈر کے جوانوں نے ان کو دیکھا تو انہوں نے انھیں پکڑ لیا اور پوچھ گچھ کی۔ ہمارے سپاہیوں نے مکمل تحمل برتا کہ نوعمر لڑکیوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہ ہو۔

زیر تفتیش پتہ چلا کہ ان لڑکیوں نے ضلع پونچھ کے کھاری سیکٹر میں سرالہ پوسٹ کے قریب کے ساتھ سرحد عبور کرکیاتھا۔فوج نے اب ان کی محفوظ واپسی کوشش شروع کردی ہے ۔

واضح ہو کہ باڈر پر آج کل در اندازی کا معاملہ سنگین ہوتا جار ہا ہے تاہم نادانستہ طور پر اس طرح کی دراندازی ناقابل تلافی جرم ہے یا کیا؟ اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…