بھارت درشن

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کاشی تمل سنگمم پروگرام میں مہمان خصوصی

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی جناب امت شاہ آج وارانسی میں کاشی -تمل سنگمم پروگرام کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔ اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ، تمل ناڈو کے گورنر جناب آر این روی، مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان، مرکزی وزیر ثقافت جناب جی کشن ریڈی اور مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات  جناب ایل مروگن سمیت متعدد اہم شخصیات موجود تھیں۔

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا . کہ آج ایک طرح سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے کاشی-تمل سنگمم کے تصور  کی تکمیل ہونے جا رہی ہے. لیکن یہ تکمیل نہیں ہے بلکہ ہندوستانی ثقافت کی دو بلندیوں. یعنی تمل ناڈو کی ثقافت، فلسفہ، زبان، علم اور پوری دنیا میں مقبول کاشی شہر کے ثقافتی ملن کی شروعات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوشش آزادی کے فوراً بعد ہونی چاہیے تھی. ایک غلامی کے لمبے دور نے ہمارے ثقافتی اتحاد، وراثت کے تنوع اور الگ الگ ثقافتوں میں ہندوستانیت کی یکسانیت کو کچھ حد تک مندمل کیا تھا. جسے احیاء کی ضرورت تھی۔ جناب شاہ نے کہا کہ کاشی تمل سنگمم کا انعقاد کرکے. وزیر اعظم نریندر مودی جی نے آزادی کے امرت مہوتسو کے . سال میں ہندوستان کے ثقافتی اتحاد کے احیاء کی ایک عمدہ کوشش کی ہے۔


کاشی تمل سنگمم نے دونوں قدیم ثقافتوں کے درمیان اعتماد اور محبت کا ایک نیا ماحول

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندوستان متعدد ثقافتوں، زبانوں، بولیوں اور فنون کا ملک ہے. لیکن اس کی روح ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں سارے ملک جیو پولیٹیکل اسباب سے بنے ہیں. لیکن ہندوستان واحد جیو کلچرل، ثقافتی اور  ثفافت کی بنیاد پر بنا ہوا ملک ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہندوستان ایک جیو کلچرل ملک ہے. اور ہماری کثرت میں وحدت کی بنیاد ہماری ثقافتیں ہیں. وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کاشی تمل سنگمم کے توسط سے صدیوں. کے بعد ان ثقافتوں کو جوڑنے کا کام کیا ہے، جو کبھی ختم نہیں ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago