ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) اس سال 5 تا 6 دسمبر کو اپنا 65 واں یوم تاسیس منا رہا ہے۔ خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن اور خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری کے ساتھ دو روزہ پروگرام کا افتتاح کریں گی۔
ڈی آر آئی، بالواسطہ ٹیکس کے مرکزی بورڈ اور کسٹمز (سی بی آئی سی)، بھارت سرکار کے تحت انسداد اسمگلنگ کے معاملات پر ایک اہم انٹیلی جنس اور انفورسمنٹ ایجنسی ہے۔ 4 دسمبر 1957 کو اس کا قیام عمل میں آیا تھا۔ نئی دہلی میں ڈی آر آئی کے صدر دفتر کے علاوہ اس کی 12 زونل اکائیاں۔ 35 علاقائی اکائیاں اور 15 ذیلی علاقائی اکائیاں ہیں، جن میں تقریباً 800 افسران اپنی خدمات انجام دے رہےہیں۔
ڈی آر آئی، چھ دہائیوں سے زیادہ عرصے سے پورے بھارت اور بیرون ملک میں اپنی موجودگی کے ساتھ منشیات اور سائیکو ٹراپک مادوں، سونا، ہیرے، قیمتی دھاتوں، جنگلی حیاتیات سے متعلق اشیاء، سگریٹ، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز اشیا، جعلی کرنسی نوٹ، غیر ملکی کرنسی، اسکومیٹ آئٹمز، خطرناک اور ماحولیاتی اعتبار سے حساس مواد، نوادرات وغیرہ کی اسمگلنگ کی روک تھام اور ان کا پتہ لگانے کے کام کو سرانجام دے رہا ہے اور اس میں ملوث منظم جرائم پیشہ گروپوں کے خلاف تعزیری کارروائی کرتا ہے۔ ڈی آر آئی کمرشیل فراڈ اور کسٹم ڈیوٹی کی چوری کا پتہ لگانے میں بھی مصروف عمل ہے۔
ڈی آر آئی، مختلف ممالک کے ساتھ کسٹمز سے متعلق معاملات پردستخط کئے گئے باہمی تعاون کے معاہدوں کے تحت کسٹمز سے متعلق بین الاقوامی تعاون میں بھی پیش پیش رہا ہے، جہاں معلومات کے تبادلے اور دیگر کسٹمز انتظامی امور کے بہترین طور طریقوں سے سیکھنے پر زور دیا جاتا ہے۔
دریں اثنا، اپنے یوم تاسیس کے موقع پر ڈی آر آئی، علاقائی کسٹمز انفورسمنٹ میٹنگ (آر سی ای ایم) کا انعقاد کررہا ہے، تاکہ انفورسمنٹ سے متعلق معاملات کے لئے شراکتداری کسٹمز تنظیموں اور بین الاقوامی ایجنسیوں، انٹرپول جیسی کسٹمز سے متعلق بین الاقوامی ایجنسیو ں کے ساتھ مؤثر طور پر جڑا جاسکے۔ اس سال، عالمی کسٹمز تنظیم (ڈبلیو سی او)، انٹرپول، منشیات اور جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر (یو این او ڈی سی) اور علاقائی انٹیلی جنس رابطہ آفس- ایشیا پیسفک (آر آئی ایل او- اے پی) جیسی بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ ایشیا پیسفک علاقو ںکا احاطہ کرنے والی 22 کسٹمز انتظامیہ کو تقریب میں شامل ہونے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…