Urdu News

مرکزی وزیر داخلہ نے پاسپورٹ کے ویری فکیشن (تصدیق) کی مکمل آن لائن سہولت کا افتتاح کیا

پاسپورٹ کے ویری فکیشن

جناب امت شاہ نے کہا کہ پولیس اور اس کے کام کو آزادی کے فوراً بعد بدلنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی سے پہلے پولیس کے کام میں خدمت کا جذبہ شامل نہیں تھا۔ پولیس کا کام داخلی سلامتی اور امن و امان کو برقرار رکھنا اور بنیادی طور پر برطانوی راج کے مفادات کا تحفظ کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد دہلی پولیس ’شانتی، سیوا، نیائے‘ کے اصولوں کے ساتھ آگے بڑھی ہے اور اس مقصد میں تبدیلی کے ساتھ دہلی پولیس نے 75 سال کے اس سفر میں اپنے کاموں، سرگرمیوں اور خیالات میں کافی تبدیلیاں کی ہیں۔ پاسپورٹ کے ویری فکیشن

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ملک اور دنیا کووڈ-19 کی وبا سے گزری ہے، اس وقت دہلی پولیس کا انسانی چہرہ سب کے سامنے آیا، جس نے ملک اور دنیا میں اس کی تصویر بدل دی۔ دہلی پولیس کے اہلکاروں نے کووڈ 19 کی وبا کے دوران دہلی کے بوڑھے اور بیمار لوگوں کی دیکھ بھال کی، ان کے خاندان کے افراد کی طرح ان کے ساتھ رہے اور ان کی حفاظت کی۔ دہلی پولیس کے کئی اہلکار خود بھی کووڈ-19 سے متاثر ہوئے اور کئی اہلکاروں نے اپنی جان بھی گنوا دی، لیکن کورونا کی وبا کے خاتمے تک دہلی پولیس ’شانتی، سیوا، نیائے‘ کے اپنے نعرے کو پورا کرتی رہی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CNHO.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج موبائل ٹیبلٹ کے ذریعے پاسپورٹ کی تصدیق کی سہولت بھی شروع کر دی گئی ہے، اس کے ساتھ پاسپورٹ کی درخواست کی پولیس تصدیق 15 دنوں کے بجائے 5 دن میں آن لائن ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کے لیے روزانہ اوسطاً  2000 درخواستیں موصول ہوتی ہیں اور اب ان کی آن لائن پروسیسنگ سے عوام کو درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔پاسپورٹ کے ویری فکیشن

Recommended