بھارت درشن

ہمارے ملک کی ترقی نوجوانوں کے کندھوں پر ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

 سائنس اور ٹیکنالوجی ، زمینی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے گزشتہ 8 سال سے زیادہ عرصے میں بھارت کے نوجوانوں کے لیے مستقبل کی راہیں پیدا کی ہیں۔ ملک کی ترقی

یہاں وینکٹیشورا یونیورسٹی میں ‘‘نئے نوجوان ووٹروں کے ساتھ ایک مذاکرہ’’ سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ، نریندر مودی حکومت کے ذریعے شروع کی گئی دور اندیش اصلاحات نے نوجوانوں کو ایک نئی امید  فراہم کی  ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکوں  کے عالمی کلب میں بھارت کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے اور پوری دنیا اب بھارت کو سمجھنے اور اس کے ساتھ جڑنے کی خواہش مند ہے۔

وزیر اعظم کا حوالہ دیتے ہوئے جب انہوں نے یوتھ کانووکیشن کی تقریب میں کہا تھا . کہ ‘‘پوری دنیا بھارت کے نوجوانوں کو امید کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔ کیونکہ آپ ملک کے گروتھ انجن ہیں اور بھارت دنیا کا گروتھ انجن ہے’’، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، نیو انڈیا کھلا، مستقبل پر مبنی اور اپنے ترقی پسند خیالات کے لیے جانا جاتا ہے اور ہمارے ملک کی ترقی نوجوانوں کے کندھوں پر ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نوجوان ووٹروں کو یاد دلایا کہ کئی دہائیوں سے. غیر مستحکم اور مخلوط حکومتیں تھیں جن کی وجہ سے نہ صرف عوام بلکہ. دنیا بھر میں بھارت کے مستقبل کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے۔ لیکن، 2014 میں، بھارت کے لوگوں نے ایک مستحکم حکومت کا انتخاب کیا. جس نے پالیسیوں اور کام کے کلچر میں بھی استحکام پیدا کیا. اور تبدیلی کے لیے ایک مضبوط بنیاد ڈالی ۔

وزیر موصوف نے  اتر پردیش کے گجرولا میں ‘‘نئے نوجوان ووٹروں کے ساتھ ایک مذاکرہ’’ سے خطاب کیا

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے مستقبل کے وژن کو پورا کریڈٹ دیا. جنہوں نے 2015 کے اپنے یوم آزادی کے خطاب میں لال قلعہ کی فصیل سے. ‘‘اسٹارٹ اپ انڈیا اسٹینڈ اپ انڈیا’’ کی کال دی تھی جس نے عوامی دلچسپی  کا آغاز کیا . اور اس کے  نتیجے میں بھارت میں سٹارٹ اپس کی تعداد 2014 میں محض 350  تھی 2022 میں بڑھ کر  80,000 سے زیادہ ہوگئی.  جس میں 85  یونیکورن بھی شامل ہیں (جن کی قدر ایک ارب سے زیادہ ہے)۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ. ‘‘اس  صدی کو بھارت کی صدی بنانے کے لیے ضروری ہے. کہ بھارت کے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر میں بھی یکساں مہارت حاصل ہو.۔’’ انہوں نے کہا کہ ، طلبہ اپنی صلاحیتوں کے ساتھ اپنا پہلا قدم آگے بڑھا رہے ہیں۔ جدت کی راہ پر گامزن ہیں اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ. ان کا کل کا سفر بھی زیادہ تخلیقی ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago