پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کا محکمہ ملازمین کی سروس سے ریٹائرمنٹ تک آسانی سے منتقلی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ماقبل ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپس کا انعقاد کرتا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ برائے پنشن اور پنشن یافتگان 27 فروری 2023 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور پنشن و پنشن یافتگان (پی پی) کے وزیر مملکت کی قیادت میں ایک ماقبل ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپ کا انعقاد کرے گا۔ ورکشاپ سے مرکزی حکومت کے ریٹائر ہونے والے سول ملازمین اور پنشن کے امور دیکھنے والے افسران کو فائدہ پہنچے گا۔
اس دن ڈاکٹر جتیندر سنگھ ‘‘سی سی ایس (غیر معمولی پنشن) ضوابط، 2023’’ پر ایک کتاب کا اجراء کریں گے جو کہ ‘‘غیر معمولی پنشن ضوابط، 1939’’ کا نظر ثانی شدہ ورژن ہے۔ ان قوانین میں 84 سال بعد نظر ثانی کی گئی ہے۔ زمرہ جات، تیز تر پروسیسنگ، بھویشیہ آئی ٹی پورٹل پر نئی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
کینرا بینک کے پنشن پورٹل کو پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمہ کے مربوط پنشنرز پورٹل کے ساتھ جوڑنے کا آغاز عالی مرتبت وزیر موصوف کریں گے۔ مربوط پنشنرز پورٹل پر ایس بی آئی کی 02 نئی سروس بھی دستیاب ہوگی۔ وزیر موصوف پنشنرز کے لیے سی پی اے او اور این آئی سی کی طرف سے تیار کردہ ایک نئی موبائل ایپ‘‘دیرگھایو’’کا بھی آغاز کریں گے۔
اب تک محکمہ کے ذریعہ 49 ماقبل ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ہے – 29 ماقبل ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپس کا انعقاد دہلی میں مختلف وزارتوں/محکموں کے لئے اور 20 ماقبل ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپس کا انعقاد مرکزی مسلح پولس فورسز یعنی سی آر پی ایف، بی ایس ایف اور آسام رائفلز کے لئے نئی دہلی، جالندھر، شیلانگ، کولکاتہ، ٹیکن پور، جموں، جودھ پور اور گوہاٹی میں کیا کیا۔ تمام 6872 سبکدوش ہونے والے اہلکاروں نے ان ماقبل ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپس میں شرکت کی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…