Urdu News

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ آئندہ پیر کو وگیان بھون، دہلی میں سی سی ایس ضوابط،  کی رونمائی کریں گے

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ گوا میں 

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کا محکمہ ملازمین کی سروس سے ریٹائرمنٹ تک آسانی سے منتقلی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ماقبل ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپس کا انعقاد کرتا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ برائے پنشن اور پنشن یافتگان 27 فروری 2023 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور پنشن و پنشن یافتگان (پی پی) کے وزیر مملکت کی قیادت میں ایک  ماقبل ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپ کا انعقاد کرے گا۔ ورکشاپ سے مرکزی حکومت کے ریٹائر ہونے والے سول ملازمین اور پنشن کے امور دیکھنے والے افسران کو فائدہ پہنچے گا۔

اس دن ڈاکٹر جتیندر سنگھ ‘‘سی سی ایس (غیر معمولی پنشن) ضوابط، 2023’’ پر ایک کتاب کا اجراء کریں گے جو کہ ‘‘غیر معمولی پنشن ضوابط، 1939’’ کا نظر ثانی شدہ ورژن ہے۔ ان قوانین میں 84 سال بعد نظر ثانی کی گئی ہے۔ زمرہ جات، تیز تر پروسیسنگ، بھویشیہ آئی ٹی پورٹل پر نئی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

محکمہ کے ذریعہ اب تک 49 ماقبل ریٹائرمنٹ کاؤنسلنگ (پی آر سی) کا انعقاد کیا

کینرا بینک کے پنشن پورٹل کو پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمہ کے مربوط پنشنرز پورٹل کے ساتھ جوڑنے کا آغاز عالی مرتبت وزیر موصوف کریں گے۔ مربوط پنشنرز پورٹل پر ایس بی آئی کی 02 نئی سروس بھی دستیاب ہوگی۔ وزیر موصوف پنشنرز کے لیے سی پی اے او  اور این آئی سی کی طرف سے تیار کردہ ایک نئی موبائل ایپ‘‘دیرگھایو’’کا بھی آغاز کریں گے۔

اب تک محکمہ کے ذریعہ 49 ماقبل ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ہے – 29 ماقبل ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپس کا انعقاد دہلی میں مختلف وزارتوں/محکموں کے لئے اور 20 ماقبل ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپس کا انعقاد مرکزی مسلح پولس فورسز یعنی سی آر پی ایف، بی ایس ایف اور آسام رائفلز کے لئے نئی دہلی، جالندھر، شیلانگ، کولکاتہ، ٹیکن پور، جموں، جودھ پور اور گوہاٹی میں کیا کیا۔ تمام 6872 سبکدوش ہونے والے اہلکاروں نے ان ماقبل ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپس میں شرکت کی۔

Recommended