Urdu News

مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے اگرتلہ میں جی ایس ٹی بھون کا افتتاح کیا

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیرمحترمہ نرملا سیتا رمن نے اگرتلہ میں ’جی ایس ٹی بھون‘ کا افتتاح کیا

خزانہ اور کارپوریٹ امور  کی مرکزی وزیرمحترمہ نرملا سیتا رمن نے  تری پورہ کے اگرتلہ میں  ’جی ایس ٹی بھون‘ کا افتتاح کیا ، یہ گوہاٹی زون  اگرتلہ  میں سی جی ایس ٹی ،سی ایکس اور کسٹمز آفس کے لیے ایک پروجیکٹ ہے۔

جی ایس ٹی بھون اگرتلہ شہر کے مرکز میں ایک آفس کمپلیکس ہے۔ یہ پروجیکٹ اگرتلہ کے سب سے پسندیدہ مقامات میں سے ایک پر واقع ہے۔ یہ پروجیکٹ منتری باری روڈ، اگرتلہ پر واقع ہے اور تمام ٹیکس دہندگان تک فوری اور  یہاں تمام ٹیکس دہندگان کو فوری اور آسان رسائی حاصل ہے۔یہ نئے تعمیر کئے گئے اگرتلہ ایئرپورٹ کمپلیکس سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر بھی واقع ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران امرت کال میں پروجیکٹ کا افتتاح نئے ہندوستان کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔

خزانہ اور کارپوریٹ امور  کی مرکزی وزیرمحترمہ نرملا سیتا رمن نے اگرتلہ میں  ’جی ایس ٹی بھون‘ کا افتتاح کیا

پروگرام کے دوران، سکریٹری، ڈی/او ریونیو، وزارت خزانہ، جناب سنجے ملہوترا؛ سنٹرل بورڈ  فار ان ڈائرکٹ ٹیکس اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی )،  کے چیئرمین  جناب وویک جوہری؛  سی بی آئی سی کے رکن جناب سنجے کمار اگروال؛ ممبر، سی بی آئی سی کے رکن  جناب آلوک شکلا؛ سی جی ایس ٹی ، سی ایکس اینڈکسٹمز،گوہاٹی زون کے چیف کمشنر جناب یوگیندر گرگ؛ سی بی آئی سی کے سینئر افسران، سی جی ایس ٹی اینڈ کسٹمز، گوہاٹی زون کے افسران اور عملہ موجود تھے۔

 مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے جی ایس ٹی   بھون کے افتتاح پر تریپورہ کے لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے بہتر انفراسٹرکچر کی اہمیت پر زور دیا جس سے ٹیکس دہندگان کی بہتر خدمت کے لیے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے جس کے نتیجے میں محصولات کی وصولی میں بہتری آئے گی۔ اس عمارت سے عام شہریوں کو جی ایس ٹی سے متعلق معاملات میں  سہولت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے افسران کی عوام تک رسائی میں اضافہ ہوگا۔خطاب کے دوران، وزیر خزانہ نے اس بات  کو نمایاں کیا کہ  جی ایس ٹی کے بعد، تریپورہ کے لیے ریونیو جنریشن انتہائی سازگار رہا ہے۔

جی ایس ٹی متعارف ہونے سے پہلے، تریپورہ کو مالی سال 2016-17 میں مرکزی سیلز ٹیکس (سی ایس ٹی) کے طور پر صرف 4.21 کروڑ روپے ملے تھے، جب کہ ریاست نے مالی سال 2022-23 میں بین ریاستی تجارت سے 982.50 کروڑ روپے آئی جی ایس ٹی جمع کیے تھے۔ نیز، جی ایس ٹی بھون کے ساتھ، لوگوں کو جی ایس ٹی کے فوائد سے آگاہ کرنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اندراج کرانے کی ترغیب دینے کے لیے ریاست کے ساتھ مل کر آؤٹ ریچ کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔

Recommended