Categories: بھارت درشن

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے لہہ میں پانچ روزہ فلم فیسٹیول کا افتتاح کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
لداخ،25 ستمبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے جمعہ کے روز لیہ میں پانچ روزہ پہلے ہمالیائی فلم فیسٹیول کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ جلد ہی فلم ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے منسلک ہو جائیں گے۔ پانچ روزہ فلمی میلہ آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کا ایک حصہ ہے جو ہندوستان کی آزادی کے 75 سالوں کی یاد میں منایا جا رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم کے ''جن بھاگھی داری'' کے مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے، فلم فیسٹیول میں مقامی فلم سازوں کی فعال شرکت ہوگی اور 12 ہمالیائی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ وزیر نے کہا کہ موجودہ نریندر مودی حکومت پہاڑی ریاستوں کو ایک نئی پہچان دے گی، وزیر اور وزارت اطلاعات و نشریات اس مقصد کے لیے انتھک محنت کریں گے۔"</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر نے مزید کہا کہ "ہمالیائی ریاستوں کی ایک متنوع ثقافت ہے اور ان کو دکھانے کے لیے بہت کچھ ہے۔ ان ریاستوں کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے مواقع کی ضرورت ہے۔ سینما تمام ثقافتی تنوع کو اکٹھا کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ثفاقت کے لئے سنیما کی دنیا ایک نمایاں پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago