Categories: بھارت درشن

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر، بلاسپور میں میڈیکل آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان و اپیل کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ "پی ایم کیئر " کے تحت ملک بھر میں 1500سے زیادہ  میڈیکل آکسیجن پلانٹس لگائے جاچکے ہیں یا لگائے جارہے ہیں۔مسٹر نقوی نے ریڈیکو کھیتان کے ذر یعہ اترپردیش کے مختلف مقامات پر لگے  (بیس)20گھن میٹر فی گھنٹہ کی پیداوار والے 6 میڈیکل آکسیجن پلانٹ میں سے آج ایک کمیونٹی ہیلتھ سنٹر، کا  بلاس پور، رام پور میں افتتاح کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مختارعباس نقوی نے کہا کہ ریڈیکو کھیتان کے ذریعہ 6میڈیکل آکسیجن پلانٹ بلاس پور (رام پور)، بلہور (کانپور)، بھگونت پور (پریاگراج)، مہوبہ (مہوبہ)، منجھن پور (کوشامبی)  اور مانک پور (چتر کوٹ ) میں لگے ہیں۔ نقوی نے کہا کہ حکومت کے بھرپور  وسائل  اور معاشرے کی احتیاط و صبر ہی ملک کو کورونا کے قہر سے آزادی دلا سکتی ہے۔  وزیر اعظم نریندر مودی کے تمام لوگوں کی صحت اور سلامتی کے عزم کے نتیجے میں، آج  بھارت  کورونا کے خلاف جنگ میں پہلے سے ہی ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں مضبوطی سے اس  آفت سے نکل رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نقوی نے کہا کہ 2020میں بھارت میں کورونا کی پہلی  لہرآئی تھی، تب کوروناجیسی  وبا سے لڑنے کے لئے خاطر خواہ  وسائل دستیاب نہیں تھے۔ کورونا وباء کی شروعات  کے تقریباً  ایک سال کے اندر ہی بھارت، کورونا ٹیسٹنگ کٹ، خصوصی کورونا ہسپتال، مخصوص کورونا صحت مراکز،آئیسو لیشن  بستر، آئی۔ سی۔ یو۔  بیڈ ، این۔95  ماسک کی تیاری،  پی۔ پی۔ ای۔ کٹس کی تیاری،  میڈیکل آکسیجن ، وینٹیلیٹروں کی تیاری ہو،  ویکسین  ہو،  ہندوستان خود کفیل  ہوگیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جنوری 2020 ء سے پہلے،  میڈیکل آکسیجن کی پیداوار ہر دن  صرف900 میٹرک ٹن  کے حساب  سے تھی،  جو صرف چند مہینوں میں ہی  بڑھ کر9000  میٹرک ٹن  روزانہ کے حساب سے ہوگئی ہے۔ نقوی نے کہا کہ آج  دو "میڈ اِن انڈیا" کورونا ویکسین دستیاب ہیں۔ ملک بھر میں 80ہزار سے زیادہ ویکسینیشن مراکز چل رہے ہیں، اب تک 18سال سے زیادہ عمر کے 40کروڑ سے زیادہ  افراد کو کورونا کا ٹیکہ  لگایا گیا ہے۔ بھارت میں 2624سے زیادہ کورونا ٹیسٹنگ لیب ہیں، جن میں 44کروڑ20لاکھ سے  زیادہ افراد کے کورونا ٹیسٹ ہو چکے  ہیں، اوسطاً 20لاکھ سے زیادہ افراد کے روزانہ ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔ بھارت میں ہی روزانہ 12لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹنگ کٹ تیار ہو رہی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago