Categories: قومی

کل جماعتی اجلاس میں، برلا نے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا کو بہتر طریچے سے چلانے میں تعاون کریں

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پیر کو پارلیمنٹ کے مان سون اجلاس سے ایک روز قبل اتوار کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی زیرصدارت پارلیمنٹری جنپتھ میں کل جماعتی اجلاس ہوا۔ انہوں نے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ عوامی دلچسپی کے امور پر بات کرنے کے  لئے انہیں کافی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ برلا نے اپوزیشن سے  سے اپیل کی کہ وہ ایوان کو بہتر طریقے سے چلانے میں تعاون کریں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
برلا نے رہنماؤں کو آگاہ کیا کہ اجلاس کے دوران ممبروں، عہدیداروں اور میڈیا کی حفاظت کے لئیکووڈ پروٹوکول کے مطابق وسیع تر انتظامات کیے گئے ہیں۔ پچھلے پانچ سیشنوں میں  رہنماؤں کے ذریعہ تعاون کئے جانے پر  انہوں نے  قائدین کی تعریف کی۔  برلا نے ان سے مان سون کے سیشن کے دوران بھی تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی۔ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اسپیکر کو ایوان کی باضابطہ کاروائی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ برلا نے یہ بھی بتایا کہ تمام پارلیمانی امور کے ون  اسٹاپ  سالیوشن کے لئے ایک ایپ تیار کیاجارہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، برلا نے کہا کہ انہوں نے لوک سبھا میں  پارٹیوں کے  رہنماؤں سے ایوان کے وقار کا احترام کرنے اور ایوان کی کارروائی  کو بہتر طریقے  سے چلانے میں تعاون کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا ملک کی اجتماعی خواہشات اور  تمناؤں کی نمائندگی کرتی ہے اور اراکین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایوان کے وقار اور قواعد کے تحت ان کی نمائندگی کریں۔ بریلا نے کہا کہ ایوان تمام ممبروں کا ہے اور وہ تمام ممبروں کو کارروائی میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرے گا۔ خاص طور پر چھوٹی جماعتوں اور واحد ممبر پارٹیوں کو عوامی دلچسپی کے زیادہ سے زیادہ امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے کافی موقع فراہم کیا جائے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سترہویں لوک سبھا کا چھٹا اجلاس یعنی مان سون کا اجلاس پیر سے شروع ہورہا ہے، جو 13 اگست کو ختم ہونے کا امکان ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago