مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے 8ویں اور 9ویں کمیونٹی ریڈیو ایوارڈز عطا کیے ؛ علاقائی کمیونٹی ریڈیو سمیلن کا افتتاح کیا
حکومت کے ذریعے لائسنس کے وقت کو 4 سال سے گھٹا کر 6 ماہ کیا گیا ، 13 کارروائیوں کو گھٹا کر8 کیا گیا: جناب انوراگ ٹھاکر
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج آٹھویں اور نویں نیشنل کمیونٹی ریڈیو ایوارڈز عطا کیے ۔یہ ایوارڈز دو روزہ علاقائی کمیونٹی ریڈیو سمیلن (نارتھ) کے افتتاحی اجلاس کے دوران دیئے گئے ، جس کا افتتاح مرکزی وزیر نے نئی دلّی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن میں کیا تھا۔
اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے جن بھاگیداری سے جن آندولن کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ اسٹیشن آکاشوانی کی کوششوں میں اضافہ کرتے ہیں اور انہوں نے آفات کے دوران اپنے سامعین کو باخبر رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔
جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن انسانی وسائل کی کمی، مالی فراہمی میں کمی اور بیرونی مدد کی کمی سمیت کئی چیلنجوں کے باوجود اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں اور قوم کی خدمت کے اس جذبے کے لیے ان کی ستائش کی جانی چاہیے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ایک طرف یہ ایوارڈز اسٹیشنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور وہ بھارت کے دور دراز کے علاقوں میں تعلیم، بیداری پیدا کرنے اور مسائل کے حل میں کمیونٹی ریڈیو کی اہمیت کو بھی تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ایوارڈز دوسروں کو بھی اس شعبے میں قدم رکھنے کی ترغیب دیں گے۔
وزیر موصوف نے اس شعبے میں کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے حکومت کی کوششوں کے بارے میں بتایا اور کہا کہ حکومت نے ایسے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے قیام میں لگنے والے وقت کو کم کرنے کی بھرپور کوششیں کی ہیں۔ جہاں پہلے لائسنس کا حصول ایک وقت طلب اور تھکا دینے والا عمل تھا ، جس میں تقریباً چار سال لگتے تھے اور اس میں 13 کارروائیاں کی جاتی تھیں ، وہیں آج اسے کم کر کے آٹھ تک کر دیا گیا ہے اور چھ ماہ کے اندر لائسنس حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت اس وقت کو مزید کم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ درخواست کا عمل اب براڈکاسٹ سیوا پورٹل پر آن لائن ہے اور جو سرل سنچار پورٹل سے مربوط ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…