Categories: بھارت درشن

ترکی کے خلاف امریکی کانگریس میں معاشی پابندیوں کا بل منظور

ترکی کے خلاف امریکی کانگریس میں معاشی پابندیوں کا بل منظور

واشنگٹن،13دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

جمعہ کے روز امریکی کانگرس نے محکمہ دفاع کا بجٹ بل منظور کیا جس میں ترکی کے خلاف روسی 'ایس -400' فضائی دفاعی نظام کی خریداری پر پابندیوں کی منظوری کی ایک شق بھی شامل ہے۔سینیٹ نے دفاعی بجٹ ایکٹ کی منظوری دی جس میں روس اور ترکی کے خلاف پابندیاں بھی شامل ہیں۔

جمعہ کے روز سینیٹ کے دوتہائی سے زیادہ ارکان نے 740 بلین ڈالر کے بجٹ کے حق میں ووٹ دیا جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مخالفت کی تھی اور اس کو ویٹو دینے کی دھمکی دی تھی۔

امریکی ایوان نمائندگان

امریکی ایوان نمائندگان نے گزشتہ منگل کو اس بل کی منظوری دی تھی جس میں صدارتی ویٹو کو بھی ناکام بنانے لیے کافی ووٹ ملے تھے۔

چار ذرائع نے جمعرات کے روز اس معاملے سے واقف دو امریکی عہدیداروں سمیت تصدیق کی کہ امریکا گذشتہ سال روسی ایس -400 فضائی دفاعی نظام کی خریداری پر ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ موجودہ صدر نے ترکی کی ناراضی

ذرائع نے بتایا کہ موجودہ صدر نے ترکی کی ناراضی سے بچنے کے لیے انقرہ پرپابندیوں سے گریز کیا تاہم نو منتخب صدر جو بائیڈن کی زیر قیادت آئندہ امریکی انتظامیہ ترکی کے معاملے میں زیادہ سختی کا مظاہرہ کرے گی۔

اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پابندیوں سے ترکی کی دفاعی صنعت، انتظامیہ اور اس کے سربراہ اسماعیل دمیر کو نشانہ بنایا جائے گا۔دوسری جانب ایک سینیر ترک عہدیدار نے کہا کہ 'روسی ایس -400' میزائل دفاعی نظام کی خریداری پر ترکی پر امریکی پابندیوں سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ترکی نیٹو کے رکن ہیں اور ایک رکن ملک دوسرے پر کیسے پابندیاں عاید کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پابندیوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔ ترکی پر پابندیاں تعمیری سوچ نہیں۔ ان سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago