Categories: بھارت درشن

امریکی سپریم کورٹ نے دی ایف بی آئی ایجنٹوں پر مقدمہ دائر کرنے کی اجازت

امریکی سپریم کورٹ نے دی ایف بی آئی ایجنٹوں پر مقدمہ دائر کرنے کی اجازت

US Supreme Court allows FBI agents to sue

واشنگٹن،13دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

امریکہ کی سپریم کورٹ نے تین مسلمان مردوں کے حق میں اپنے متفقہ فیصلے میں کہا کہ وہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف بی آئی) کے ایجنٹوں کے خلاف زر تلافی کا مقدمہ دائر کر سکتے ہیں، کیوں کہ انہوں نے مبینہ طور پر ایف بی آئی کا مخبر بننے سے انکار کیا تھا۔

جس کی وجہ سے امریکی حکومت نے ان پر ملک سے باہر جانے پر پابندی لگا دی تھی۔مذہبی آزادی کے حامی قدامت پسند جج کلیرنس تھامس نے اکثریتی رائے کا فیصلہ تحریر کرتے ہوئے کہا کہ یہ افراد مذہبی آزادی سے متعلق سن 1993 کے قانون کے تحت اپنی نجی حیثیت میں ایجنٹوں کے خلاف مقدمہ دائر کر سکتے ہیں۔

جسٹس تھامس نے گیارہ صفحات پر مبنی فیصلے میں

جسٹس تھامس نے گیارہ صفحات پر مبنی فیصلے میں اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی آزادیوں کا قانون فریقِ مقدمہ کو اجازت دیتا ہے کہ وہ نجی حیثیت میں وفاقی اہلکاروں کے خلاف زر تلافی کا مقدمہ دائر کر سکتا ہے۔

شہری حقوق کے لیے وکالت کرنے والے مسلمان امریکیوں نے اس فیصلے کو سراہا ہے۔کونسل آف امیریکن اسلامک ریلیشنز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ آج امریکی مسلمانوں اور تمام عقائد پر ایمان رکھنے والوں کے لیے یوم فتح ہے۔

کونسل کا کہنا ہے کہ امریکیوں کو سرکاری ایجنٹوں کو مذہبی امتیاز کے خلاف جوابدہ ٹھہرانے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔ایف بی آئی نے فوری طور پر اس فیصلے پر کوئی بیان دینے سے گریز کیا ہے۔

محمد تنویر، جمیل علیباہ اور نوید شنواری نے ایف بی آئی سمیت ہوم لینڈ سیکورٹی کے 25 ایجنٹوں کے خلاف سن 2014 میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ ان تین مسلمان مردوں نے اپنے دعوے میں کہا تھا کہ انہیں ملک سے باہر پرواز کرنے کی ممانعت کر دی گئی تھی کیوں کہ انہوں نے ایف بی آئی کے اس مطالبے کو ماننے سے انکار کر دیا تھا کہ وہ اپنی مذہبی برادریوں پر نظر رکھیں اور ان کی جاسوسی کریں۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago