Categories: بھارت درشن

امریکہ: طیاروں کے ذریعے کرونا ویکسین کو مقررہ مراکز منتقل کرنے کا کام شروع

امریکہ: طیاروں کے ذریعے کرونا ویکسین کو مقررہ مراکز منتقل کرنے کا کام شروع

واشنگٹن،28نومبر(انڈیا نیرٹیو)

کچھ دنوں قبل جرمنی کی بیون ٹیک کمپنی اور امریکی فائزر کمپنی نے تصدیق کی تھی کہ مذکورہ ویکسین دسمبر میں پیش کی جا سکتی ہے۔اس سلسلے میں امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تقسیم کے منصوبے کے مطابق متعدد علاقوں میں حتمی شکل میں ویکسین اکٹھا کرنے کے مراکز کا تعین کیا گیا ہے۔

ان علاقوں میں امریکا میں مِشی گن، بیلجیم میں بورس اور جرمنی میں کارلسرو وغیرہ شامل ہیں۔اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ یونائیٹڈ ایئرلائنز کمپنی نے یہ اجازت حاصل کر لی ہے کہ وہ فضائی پروازوں کے دوران اجازت یافتہ مقدار سے زیادہ خشک برف لے جا سکے۔ اس کا مقصد کرونا ویکسین کے لیے مطلوب انتہائی کم درجہ حرارت (-70 ڈگری سینٹی گریڈ) برقرار رکھنا ہے۔

برطانوی وزیر صحت میٹ ہنکوک نے گزشتہ ہفتے ٹیلی وڑن پر بات چیت کے دوران انکشاف کیا تھا کہ فائزر کمپنی کی ویکسین کو منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ میں محفوظ رکھا جانا چاہیے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد کی امید کا محور بننے والی ویکسین کی تقسیم کی راہ میں یہ شرط ایک اہم رکاوٹ ہے جس کو ہلکا نہیں جانا جا سکتا۔یہ مسئلہ بہت سے ممالک کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

اس لیے کہ اکثر معروف ویکسینز کو کم درجہ حرارت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ مزید یہ کہ اکثر ہسپتالوں میں ایسا انفرا اسٹرکچر موجود نہیں جن کے ذریعے اس نئی ویکسین کے ساتھ تعامل میں کامیاب ہوا جا سکے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago