بھارت درشن

پٹنہ سے نئی دہلی کے لیے جلد شروع ہوگی وندے بھارت،کتنے گھنٹے میں ہوگا مکمل سفر؟

پٹنہ سے دہلی جانے والے مسافروں کو ریلوے مزید سہولیات فراہم کرنے جا رہا ہے۔ در اصل پٹنہ سے دہلی جانے والے مسافر اب صرف سات گھنٹے میں منزل پر پہنچ جائیں گے، کیونکہ وندے بھارت ا?ئندہ تین سے چار ماہ کے اندر پٹنہ سے نئی دہلی تک شروع ہونے والا ہے۔ یہ ٹرین دانا پور، پٹنہ جنکشن اور راجندر نگر ٹرمینل پررکے گی۔

اس ٹرین میں جہاں ایک طرف مسافروں کو بہت سی خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی وہیں وقت کی بھی بچت ہوگی۔ مسافر صرف سات گھنٹے میں پٹنہ سے نئی دہلی پہنچ جائیں گے۔ وندے بھارت ایکسپریس 150 سے 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔ فی الحال اس روٹ پر تیجس، راجدھانی اور سمپورن کرانتی جیسی تیز رفتار ٹرینیں چل رہی ہیں۔ فی الحال ایکسپریس ٹرینیں 12-13 گھنٹے میں دہلی پہنچ جاتی ہیں۔

ایسٹ سنٹرل ریلوے کے اہلکار کے مطابق اس کے لیے پٹریوں کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔ پٹنہ جنکشن سے ہوتے ہوئے دین دیال اپادھیائے جنکشن سے جھاجھا تک تقریباً 400 کلومیٹر ٹریک کو مضبوط کیا گیا ہے۔ چھوٹی چھوٹی کوتاہیوں کو دور کیا جا رہا ہے۔ پوروا ایکسپریس، بھاگلپور انٹرسٹی، جن شتابدی ایکسپریس اور دیگر ٹرینیں 80 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہیں۔ راجدھانی کے مقابلے وندے بھارت ایکسپریس کی رفتار 30-50 کلومیٹر فی گھنٹہ زیادہ ہوگی۔

دانا پور ریلوے ڈویزن کے اہلکار کے مطابق پاٹلی پترا کوچنگ کمپلیکس روپس پور کے قریب تعمیر ہونے والا ہے۔ اس کے ا?گے وندے بھارت ایکسپریس کی دیکھ بھال کے لیے ایک جدید ترین کوچنگ کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔ ریلوے بورڈ نے کمپلیکس کی تعمیر کے لیے جگہ کا انتخاب کرنے کو کہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago