عالمی

عمران خان اپنی حکومت گرانے میں امریکی سازش کے بیان سےکیوں ہوئے دستبردار؟

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا یوٹرن لیتے ہوئے امریکی سازش کے بیانیے سے دستبردارہوگئے اور واشنگٹن سے دوستی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے ایک اوریوٹرن لیتے ہوئے سائفر بیانیے کو ماضی کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ میرے خیال میں سازش کا بیانیہ گزر چکا اب وہ پیچھے رہ گیا، میں اب امریکہ پر الزامات نہیں لگاتا، دوبارہ وزیر اعظم بنا تو امریکہ سے اچھے تعلقات رکھنا چاہوں گا۔

ماضی میں واشنگٹن سے ہمارارشتہ ہمیشہ آقا اور غلام کا رہا، اس میں زیادہ قصور پاکستانی حکومتوں کا تھا۔ انہوں نے یوکرین پر حملے سے ایک روز پہلے دورہ روس کو  ندامت کا باعث بھی بتایا۔

 ماضی میں فوج نے خودمختار اداروں کو کمزور کیااور شریف خاندان جیسے سیاسی خاندانوں کیساتھ مل کر ایسا کام کیا جیسے وہ قانون سے بالا تر ہیں، میرے مستقبل کے منصوبوں میں پاک فوج تعمیری کردار ادا کرسکتی ہے مگر اس میں توازن ضروری ہے‘ایسا نہیں ہوناچاہئے کہ حکومت عوام کی منتخب کردہ ہو اوراختیار کسی اور کے پاس ہو‘کرپشن زدہ اور عدالتوں سے سزا یافتہ شخص لندن میں بیٹھ کر آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کر رہا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ باتیں برطانوی اخباردیئے گئے ایک انٹرویو میں کہیں۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ واشنگٹن سے باوقار تعلقات چاہتا ہوں‘ایسے پاکستان کی قیادت کرنا چاہوں گا جس کے تمام ممالک خصوصاً امریکہ سے اچھے تعلقات ہوں، امریکا سے”آقا غلام“ کے تعلق میں امریکہ کو نہیں، بلکہ اپنی حکومتوں کو قصور وار مانتا ہوں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago