Categories: بھارت درشن

وارانسی: مسجد کو زعفرانی رنگ سے پینٹ کرنے کے خلاف احتجاج، اب پرانے رنگ میں تبدیل

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اتر پردیش،وارانسی کے شری کاشی وشواناتھ دھام کی افتتاحی تقریب کو یادگار اور عظیم الشان بنانے کے لیے وارانسی ضلع انتظامیہ نے رات دن ایک کر دیا ہے۔ میداگین بلانالہ سے وشواناتھ دربار کی طرف جانے والی سڑک کے دونوں اطراف کی عمارتوں کو زعفرانی رنگ سے پینٹ کیا جا رہا ہے۔ عمارتوں کی پینٹنگ کے دوران، بلانالہ کے قریب واقع مسجد کو بھی زعفرانی رنگ سے پینٹ کر دیا گیا تھا۔ یہ دیکھ کر مسجد سے وابستہ لوگوں نے احتجاج کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جیسے ہی معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، تنازعہ کو روکنے کے لیے منگل کو دوبارہ مسجد کو سفید رنگ سے پینٹ کروایا جا رہا ہے۔ مسجد انتظامیہ سے وابستہ عہدیداروں کا الزام ہے کہ ان سے پوچھے بغیر وارانسی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مسجد کو پینٹ کروا دیا۔ اس سے ماحول خراب ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں شری کاشی وشوناتھ مندر کے ایگزیکٹیو آفیسر کا کہنا ہے کہ فی الحال ہمیں کوئی تحریری اعتراض نہیں ملا ہے۔ مسجد کو زافرانی کے رنگ سے نہیں پینٹ کیا گیا ہے۔ میداگین سے لے کر گودولیا تک تمام عمارتوں پر پینٹ کیا گیا ہے۔ یہ کسی مذہبی جذبات سے متاثر ہو کر نہیں کیا گیا بلکہ یکسانیت کے لیے سڑک کنارے تمام عمارتوں کو ایک ہی رنگ سے پینٹ کیا جا رہا ہے۔ مسجد کو پرانے پینٹ سے دوبارہ پینٹ کیا جا رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<span dir="LTR">13 </span>دسمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی شری کاشی وشواناتھ دھام کا افتتاح کریں گے۔ افتتاح کے پیش نظر ان دنوں مندر کے اندر اور ارد گرد تیاریاں جاری ہیں۔ کاشی وشوناتھ دھام جانے والی سڑک کو بھی سجایا جا رہا ہے۔ اس کے تحت مائدہگین سے چوک تک سڑک کے دونوں اطراف واقع عمارتوں کو زافرانی رنگ میں پینٹ کیا جا رہا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago