Categories: تفریح

فلم ’کیدارناتھ‘ کو تین سال مکمل، سشانت سنگھ راجپوت کو یاد کرکے ٹیم جذباتی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سارہ علی خان کی پہلی فلم ' کیدارناتھ ' کو آج تین سال مکمل ہو گئے۔ اس فلم میں سارہ علی خان کے ساتھ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت مرکزی کردار میں تھے۔ فلم میں، سارہ، منداکنی کے کردار میں تھی جب کہ سشانت سنگھ راجپوت نے منصور نامی کاکردار ادا کیاتھا۔ ایک جذباتی مراسلہ سوشل میڈیا پر اشتراک کیا گیا ہے۔ اداکارہ سارہ علی خان نے فلم کے کچھ مناظر کی ویڈیوز اور تصاویر اپنی انسٹا سٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا – ' تین سال پہلے ہمیشہ کے لیے<span dir="LTR">!</span></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جب کہ فلم کے ہدایت کار ابھیشیک کپور نے کیدارناتھ کے سیٹ سے ایک تھرو بیک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا – " اس کہانی کے لیے جوش، جذبہ اور پوری لگن تھی۔ اس کا خیال آج بھی مجھے ہنسی خوشی دیتا ہے، لیکن کسی کی محنت کا سب سے میٹھا پھل تب آتا ہے جب آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اسے اگانے کے لیے اپنا خون پسینہ لگایا ہے۔ اس کاوش کے لیے پوری کاسٹ اور عملے کا بہت شکریہ۔ لیکن ساتھ ہی یہ فلم ہمیں اس مقدس اور غیر معمولی روح کی جدائی کی بھی یاد دلاتی ہے، جو اس فلم کی میراث ہے۔ میں اب بھی منصور اول سے کیدارناتھ کے مقدس پہاڑوں کو محسوس کر سکتا ہوں، جو دنیا کو میٹھی مسکراہٹ کے ساتھ دیکھتے ہیں اوراپنی معصومیت اور خوبصورتی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلم کیدارناتھ ایک رومانوی ڈرامہ فلم تھی جو 7 دسمبر 2018 کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں سارہ اور سشانت کی اداکاری کو شائقین نے بہت پسند کیا۔ سشانت سنگھ راجپوت اب اس دنیا میں نہیں رہے لیکن آج اس فلم کے تین سال مکمل ہونے پر ان کے تمام مداح انہیں یاد کر رہے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago