بھارت درشن

سابق فوجیوں کا دن پورے ملک میں منایا گیا

ہندوستانی مسلح افواج نے 14 جنوری، 2023 کو 7واں مسلح افواج کے سابق فوجیوں کا دن منایا۔ ہندوستانی فوج کے پہلے کمانڈر ان چیف فیلڈ مارشل کے ایم کریئپا  او بی ای سال 1953 میں اسی دن ریٹائر ہوئے تھے۔  ان کے ذریعے پیش کی گئی خدمات  کو یاد کرنے اور انہیں اعزاز بخشنے کے مقصد سے سابق فوجیوں کا دن منایا جاتا ہے۔ پورے ملک میں کئی مقامات جیسے کہ دہرہ دون، دہلی، جالندھر، چنڈی گڑھ، جھن جھنوں، پانا گڑھ، ممبئی، چنئی اور کولکاتا شہر میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے اور سابق فوجیوں کی میٹنگیں منعقد کی گئیں۔ اس کا مقصد سابق فوجیوں کی ملک کے تئیں بے لوث خدمت اور ان کی قربانی کے اعزاز کی علامت کے طور پر ہمارے بہادر فوجیوں کے اہل خانہ (این او کے) اور سابق فوجیوں  کی فلاح کے تئیں ایفائے عہد اور  یکجہتی کو مضبوط کرنا ہے۔

فوج کے پہلے کمانڈر ان چیف فیلڈ مارشل

محترم رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان کے ساتھ دہرہ دون میں سابق فوجیوں  کے اجلاس میں شرکت کی۔ محترم رکشا راجیہ منتری نے اس موقع پر چنئی میں منعقد پروگرام میں شرکت کی۔ راجدھانی دہلی میں  یہ پروگرام دہلی کینٹ واقع مانک شاء سینٹر میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں تینوں مسلح افواج کے سربراہوں، سی آئی ایس سی اور سابق فوجیوں کی فلاح کے سکریٹری (ای ایس ڈبلیو) کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کے دیگر سینئر عہدیداروں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر فوجیوں کے رشتہ دار، سابق فوجیوں اور سابق فوجیوں کی مختلف تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

یہ دن ریٹائرڈ،  موجودہ فوجیوں

اس دوران، تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے ہندوستانی مسلح افواج کے سابق فوجیوں کے لیے مختلف فلاحی محکموں کے ذریعے کیے گئے اہم فلاحی کاموں کا ذکر کیا۔  فوجی سربراہوں نے ملک کی تعمیر میں سابق فوجیوں  کے ذریعے ملک  کے لیے پیش کی گئی بے لوث خدمات کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ سابق فوجیوں کے اعزاز میں تمام عوامی مقامات پر ’’وی فار ویٹرنز‘‘ ترانہ بھی بجایا گیا۔ پروگرام کے دوران ’سمان‘ میگزین کااجراء بھی ہوا، جو ہندوستانی فوج کے سابق فوجیوں کے ڈائریکٹوریٹ (ڈی آئی اے وی) کے ذریعے شائع ہونے والا ایک سالانہ رسالہ ہے، جس میں معلومات مضامین اور سینئر فوجیوں کے لیے ان کی دلچسپی کے مختلف موضوعات شامل ہیں۔ اس موقع پر ہندوستانی فضائیہ نے ’وایو سم ویدنا‘ میگزین کا بھی اجراء کیا۔

مسلح افواج کے سابق فوجیوں کا دن 14 جنوری، 2017 سے منایا جا رہا ہے۔ یہ دن ریٹائرڈ،  موجودہ فوجیوں اور ملک کے درمیان  ہم آہنگی کو یقینی بنانےکے مقصد سے ان جانبازوں کویاد کرنے، اور  انہیں عزت بخشنے کے لیے وقف ہے، جنہوں نے اپنی عظیم قربانی پیش کی ہے اور  ملک کی بے لوث خدمت کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago