گروڑ رجمنٹل تربیتی مرکز، ایئر فورس اسٹیشن چاندی نگر میں مرون بیریٹ کی رسمی پریڈ
فضائیہ کے خصوصی دستے ’گروڑ‘ کمانڈوز کی تربیت کی کامیاب تکمیل کے موقع پر ، گروڑ رجمنٹل تربیتی مرکز (جی آر ٹی سی)، ایئر فورس اسٹیشن چاندی نگر میں 14 جنوری 2023 کو مرون بیریٹ رسمی پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ ایئر مارشل سورت سنگھ اے وی ایس ایم وی ایس ایم اس پریڈ کے جائزہ افسر تھے۔
جائزہ افسر نے کامیابی کے ساتھ اپنی تربیت مکمل کرنے والے گروڑ سپاہیوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بدلتے ہوئے سلامتی کے منظرنامے کے ساتھ خود کو بدلنے کے لیے سخت تربیت. اور خصوصی فوجی مہارتیں حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے. تربیت کی کامیاب تکمیل کے لیے گروڑ سپاہیوں کو مرون بیریٹ، گروڑ پروفیشنسی بیج اور اسپیشل فورسز ٹیبس پیش کیے. اور قابل تحسین سپاہیوں کو ٹرافیاں دیں۔ بہترین آل راؤنڈر ٹرافی اے سی وکرام دوار کو پیش کی گئی۔
تقریب کے جزو کے طور پر، گروڑ سپاہیوں نے جنگی گولی باری سے متعلق مہارت. یرغمال افراد کو بچانے ، گولی باری کی مشق، دھماکہ خیز مادے سے کیے گئے حملے. دشوار گزار راستوں کو عبور کرنے، دیوار پر چڑھنے . زمین پر پھسلتے ہوئے چلنے ، رسی کے سہارے نیچےاترنے . اور فوجی مارشل آرٹس جیسی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔
مرون بیریٹ رسمی پریڈ ایک اہم تقریب ہے جس کا اہتمام ایک ازحد مشکل تربیت کی تکمیل کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ نئے ٹرینی حضرات اپنی تربیت مکمل کرکے خصوصی گروڑ فوج میں شامل ہوکر بھارتی فضائیہ کی فوجی کاروائی کی صلاحیت کو تقویت بہم پہنچاتے ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…