بھارت درشن

نائب صدر جمہوریہ نے گجرات کا تین روزہ دورہ مکمل کیا

نئی دہلی، 14اکتوبر، 2022/ نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ  نے آج سواولمبن (خود انحصار) کے گاندھیائی جذبے کو آتم نربھر بھارت ابھیان کے پیچھے رہنمائی کرنے والی ایک طاقت قرار دیا اور کہا کہ اِس نظریے کے بھر پور نتائج مینوفیکچرنگ سے دفاع اور خلائی تحقیق تک سبھی شعبوں میں نمایاں ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے جو گجرات کے تین روزہ دورے پر ہیں سابرمتی آشرم کا دورہ کیااور کہا کہ چرخے کا دیداربابائے قوم کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے خود انحصار کو سبھی طرح کی آزادی کی ایک کلید قرار دیا تھا۔

سابرمتی آشرم کے دورے کو جذبہ اور تحریک فراہم کرنے والا دورہ قرار دیتے ہوئے. جناب دھنکھڑ نے وزیٹرز بک میں یہ رائے تحریر کی۔

’’سابرمتی آشرم میں آنے کا شرف حاصل ہوا جو گاندھیائی خیال. اور طرز زندگی کا ایک مقدس مندر ہے۔

اس مقدس جگہ سے گاندھی جی نے نمک ستیہ گرہ کا آغاز کیا تھا. اور دنیا کو سچ اور عدم تصدد کی طاقت سے روشناس کرایا تھا ۔ عظمت اس آشرم کی پہچان ہے جو ایک قدیم شکل میں گاندھی جی کی وراثت کا خزانہ ہے۔

آشرم کا دورہ ایک قومی یاترا کی طرح ہے جس سے انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ جذبہ اور تحریک ملتی رہے گی۔ ‘‘

لہٰذا نائب صدر جمہوری نے اعلیٰ تعلیم میں مہارت سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کی. جس کا اہتمام گجرات سرکار نے گاندھی نگر کی نیشنل لاء یونیورسٹی میں کیا تھا۔

اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے. ریاست کے اپنے اِس پہلے دورے کو ناقابل فراموش تجربہ قرار دیا

اور گرم جوشی پر مبنی میزبانی اور محبت پر گجرات کےعوام کا شکریہ ادا کیا۔

نائب صدر جمہوریہ نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر عمل درآمد میں گجرات کی طرف سے کیے  گئے اقدامات کی تعریف کی۔ نئی پالیسی کو ایک بساط بدل دینے والی پالیسی قرار دیتے ہوئے. انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی بہت زیادہ سوچ وچار کے بعد بنائی گئی ہے. جس سے ہماری ضرورتیں پوری ہوتی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی .کہ سبھی ریاستیں این ای پی 2020 پر اس کے صحیح جذبے کے ساتھ عمل درآمد کریں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago