ہندوستان نے آج ویتنا م کے ہنوئی میں منعقد چھٹے مشرقی ایشیا چوٹی اجلاس-. وزرائے تعلیم کی میٹنگ میں حصہ لیا۔وزارت تعلیم کی جوائنٹ سیکریٹری .(بین الاقوامی تعاون)محترمہ نیتا پرساد نے ورچوئل طورپر میٹنگ سے خطاب کیا . اور قومی تعلیمی پالیسی 2020کی اہم پہلوں اور ای اے ایس کے شراکت دار. ممالک کے ساتھ تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں ہندوستان کے. باہمی تعاون پر مبنی کوششوں کے بارے میں معلومات دی۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ این ای پی 2020وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے عین مطابق تعلیم کے ایک جامع ، قابل برداشت اور کثیر اِکائی سے جڑے نظریے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور یہ رسائی مساوات ، معیار، کفایتی اور جواب دہی کے بنیادی ستون پر مبنی ہے۔ساتھ ہی ایس ڈی جی 2030 کے اہداف کے ساتھ تعاون قائم کرتا ہے۔
انہوں نے حال ہی میں شروع کی گئی پی ایم شری یوجنا کا بھی ذکر کیا، جس کے تحت این ای پی 2020 کی تمام اِکائیوں کو شامل کرتے ہوئے قابل تقلید اسکولوں کی شکل میں ہندوستان بھر میں 14500 سے زیادہ اسکولوں کی ترقی کی جائے گی۔یہ اسکول اپنے آس پاس کے دیگر اسکولوں کو رہنمائی و تعاون (مینٹر شپ)فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پی ایم –ای وِدیہ کے تحت آن لائن ، اوپن اور ملٹی –ماڈل ، تعلیم –حصول کو بہت زیادہ بڑھاوا دیا جارہا ہے۔انہوں نے مختلف ای-لرننگ پلیٹ فارم جیسے دِکشا، سوایم موکس پلیٹ فارم ، ورچوئل لیب، ای-پی جی پاٹھ شالہ اور قومی ڈیجیٹل لائبریری و دیگر کا بھی ذکر کیا۔
محترمہ نیتا پرساد نے وضاحت کی کہ این ای پی 2020 تعلیم کی آفاقیت اور دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کرنے پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان ای اے ایس ممالک کے ساتھ تعلیمی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے ای اے ایس ممبرممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے ہندوستان کے عہد پر بھی زور دیا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…