Urdu News

نائب صدر جمہوریہ نے 36ویں سورج کنڈ بین الاقوامی دستکاری میلہ کا افتتاح کیا

نائب صدر جمہوریہ نے 36ویں سورج کنڈ بین الاقوامی دستکاری میلہ کا افتتاح کیا

نائب صدر جمہوریہ نے 36ویں سورج کنڈ بین الاقوامی دستکاری میلہ کا افتتاح کیانائب صدر نے ہر ایک سے گزارش کی. کہ تحائف دینے کے لیے سامان تلاش کرتے .وقت مقامی طور پر تیار کردہ دستکاری اشیاء پر غور کریں

نائب صدر جناب جگدیپ دھنکر نے آج فرید آباد، ہریانہ میں 36ویں سورج کنڈ بین الاقوامی دستکاری میلے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہر ایک سے گزارش کی. کہ وہ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو تحائف دینے کے لیے سامان تلاش کرتے وقت مقامی طور پر تیار کردہ دستکاری اشیاء پر غور کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے نقطہ نظر سے نہ صرف آرٹ کی بہت سی منفرد شکلوں کے. تحفظ میں مدد ملے گی بلکہ ہمارے ہنرمند دستکاروں اور کاریگروں کی معاشی حالت میں بھی اضافہ ہوگا۔

نائب صدر نے ہر ایک سے گزارش کی کہ تحائف دینے کے لیے سامان تلاش کرتے وقت مقامی طور پر تیار کردہ دستکاری اشیاء پر غور کریں

سورج کنڈ میلہ پہنچنے پر جناب دھنکر اور ڈاکٹر سدیش دھنکر کا ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال . اور ریاست کے دیگر معززین نے استقبال کیا۔ اس کے بعد انہوں نے شراکت دار ملک. (شنگھائی تعاون تنظیم) کے علاقے کا دورہ کیا، جو شمال مشرقی خطے کا علاقہ ہے. جو اس سال کے لیے تھیم ریاست ہے اور منفرد ’اپنا گھر‘، ایک روایتی ہریانوی گھر. جو کہ علاقے کے نسلی اور روایتی انداز کو ظاہر کرتا ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے سورج کنڈ میلے. کو ہندوستان کی کاریگری کے ناقابل یقین تنوع اور ورثے کا ایک حیرت انگیز. مظاہرہ قرار دیا۔ انہوں نے ریاستی حکومت اور میلے کے منتظمین کی ہندوستان کے. کاریگروں کی تخلیقی صلاحیتوں اور ہنر کو ظاہر کرنے. اور فروغ دینے کی کوششوں کی ستائش کی۔

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال، اعلیٰ سرکاری افسران، سفارت کاروں اور علاقے کے عوامی نمائندوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

مختلف اختراعی اقدامات جیسے مدرا یوجنا، ایک ضلع، ایک پروڈکٹ اور یونٹی مال کا حوالہ دیتے ہوئے. جناب دھنکر نے کہا کہ حکومت ہر ممکن ذرائع سے ہندوستانی دستکاری، ہینڈلوم اور. علاقائی فن کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ اس سال کے بجٹ میں دستکاروں. کے لیے ایک پہل، وزیر اعظم وشوکرما کوشل سمان کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس سے. ہمارے وشوکرما کو اپنی تخلیقات کی رسائی اور معیار کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

نائب صدر جمہوریہ نے 36ویں سورج کنڈ بین الاقوامی دستکاری میلہ کا افتتاح کیا

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستیں ہندوستان کی ’لک -ایسٹ اور ایکٹ-ایسٹ‘ پالیسی میں بہت اہم اسٹیک ہولڈرز ہیں، جو بہت اثر انگیز ثابت ہو رہی ہے۔ ہندوستان کو مواقع اور سرمایہ کاری کا ایک روشن مقام بتاتے ہوئے، جناب دھنکر نے ’آتم نربھر بھارت‘ بنانے میں ہندوستان کے دستکاروں اور کاریگروں کے تعاون کی تعریف کی۔

جناب دھنکر نے نوجوانوں کو ہمیشہ ’’بھارت کو پہلے‘‘ رکھنے کی تلقین کی. اور ان سے کہا کہ وہ ہمارے آئین میں درج بنیادی فرائض کو پڑھیں اور ان پر عمل کریں۔

سورج کنڈ بین الاقوامی دستکاری میلہ 2023 کا افتتاح آج نائب صدر جمہوریہ نے کیا. جو ہریانہ کے سورج کنڈ میں 3 سے 19 فروری 2023 تک کھلا رہے گا۔

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال، اعلیٰ سرکاری افسران، سفارت کاروں. اور علاقے کے عوامی نمائندوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

Recommended