Categories: بھارت درشن

نائب صدر نے تھنک ٹینکس کو کووڈ کے بعد کی دنیا اور ہندوستان پر اس کے اثرات پر توجہ دینے کے لیے کہا

کتاب ”سپرو ہاؤس: اے اسٹوری آف انسٹی ٹیوشن بلڈنگ ان ورلڈ افیئرس‘کا اجرا کیا

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کووڈ-19 وبائی مرض کو انسانیت کی زندہ یادوں میں درپیش سب سے سنگین چیلنج قرار دیا اور ہندوستانی اسٹریٹجک اور علمی برادری سے کووڈ کی بعد کی دنیا پر او ربھارت کے لیے اس پر مرتب اثرات پر توجہ دینے کی اپیل کی۔

نائب صدرجمہوریہ نائیڈو انڈین کونسل آف ورلڈ افیئرس (آئی سی ڈبلیو اے) کے آنریری  صدر بھی ہیں۔ انہوں نے یہ باتیں ہفتہ کے روز حیدرآباد سے آئی سی ڈبلیو اے کی گورننگ کونسل کے 19 ویں اجلاس کو ورچوئل میڈیم کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس سے قبل انہوں نے آئی سی ڈبلیو اے کی گورننگ باڈی کے 20 ویں اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائیڈو نے اطمینان کا اظہار کیا کہ آئی سی ڈبلیو اے نے ان مدعوں پرتوجہ دینے کے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھا ہے جو خارجہ پالیسی کے ایجنڈے میں سرفہرست ہیں اور  ساتھ ہی اپنے مذاکرات،  تبادلہ خیال اور تحقیق کے نتائج کو زیادہ موثر بنانا بھی جاری رکھا ہے۔

اس موقع پر، نائب صدرجمہوریہ نے آئی سی ڈبلیو اے کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر ٹی سی اے راگھون اورآئی سی ڈبلیو اے کے ریسرچ فیلوڈاکٹر وویک مشرا کی تصنیف کردہ "سپرو ہاؤس: یہ  اسٹوری آف انسٹی ٹیوشن بلڈنگ ان ورلڈ افیئرس“کتاب کا اجرا بھی کیا۔ انہوں نے ان مصنفین کو مبارک باد پیش کی جنہوں نے کتاب میں ملک کی قدیم ترین خارجہ پالیسی تھنک ٹینک آئی سی ڈبلیو اے کی تاریخ فراہم کی ہے اور اس بات کی ایک جھلک فراہم کی ہے کہ ہندوستان میں بین الاقوامی امور اور خارجہ پالیسی کے مباحثوں کا سنجیدہ مطالعہ کیسے شروع ہواجسے آئی سی ڈبلیواے کی ایک غیر جانب دارادارہ کی تعمیر کے ذریعہ فروغ دیا گیا۔

ڈاکٹر ٹی سی اے راگھون کی مدت کار23 جولائی 2021 کو ختم ہو رہی ہے جس کے پیش نظر وزارت خارجہ کی سابق سکریٹری محترمہ وجے ٹھاکر سنگھ کو اجلاس میں آئی سی ڈبلیو اے کی اگلی ڈائریکٹر جنرل کے طور پر مقرر کیا گیا۔

ورچوئل میڈیم کے ذریعہ منعقدہ اس میٹنگ میں کونسل کے تین نائب صدر- وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، پارلیمنٹری اسٹینڈنگ کمیٹی برائے  امور خارجہ پی پی چودھری اور نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار نے شرکت کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago