کتاب ”سپرو ہاؤس: اے اسٹوری آف انسٹی ٹیوشن بلڈنگ ان ورلڈ افیئرس‘کا اجرا کیا
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کووڈ-19 وبائی مرض کو انسانیت کی زندہ یادوں میں درپیش سب سے سنگین چیلنج قرار دیا اور ہندوستانی اسٹریٹجک اور علمی برادری سے کووڈ کی بعد کی دنیا پر او ربھارت کے لیے اس پر مرتب اثرات پر توجہ دینے کی اپیل کی۔
نائب صدرجمہوریہ نائیڈو انڈین کونسل آف ورلڈ افیئرس (آئی سی ڈبلیو اے) کے آنریری صدر بھی ہیں۔ انہوں نے یہ باتیں ہفتہ کے روز حیدرآباد سے آئی سی ڈبلیو اے کی گورننگ کونسل کے 19 ویں اجلاس کو ورچوئل میڈیم کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس سے قبل انہوں نے آئی سی ڈبلیو اے کی گورننگ باڈی کے 20 ویں اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائیڈو نے اطمینان کا اظہار کیا کہ آئی سی ڈبلیو اے نے ان مدعوں پرتوجہ دینے کے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھا ہے جو خارجہ پالیسی کے ایجنڈے میں سرفہرست ہیں اور ساتھ ہی اپنے مذاکرات، تبادلہ خیال اور تحقیق کے نتائج کو زیادہ موثر بنانا بھی جاری رکھا ہے۔
اس موقع پر، نائب صدرجمہوریہ نے آئی سی ڈبلیو اے کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر ٹی سی اے راگھون اورآئی سی ڈبلیو اے کے ریسرچ فیلوڈاکٹر وویک مشرا کی تصنیف کردہ "سپرو ہاؤس: یہ اسٹوری آف انسٹی ٹیوشن بلڈنگ ان ورلڈ افیئرس“کتاب کا اجرا بھی کیا۔ انہوں نے ان مصنفین کو مبارک باد پیش کی جنہوں نے کتاب میں ملک کی قدیم ترین خارجہ پالیسی تھنک ٹینک آئی سی ڈبلیو اے کی تاریخ فراہم کی ہے اور اس بات کی ایک جھلک فراہم کی ہے کہ ہندوستان میں بین الاقوامی امور اور خارجہ پالیسی کے مباحثوں کا سنجیدہ مطالعہ کیسے شروع ہواجسے آئی سی ڈبلیواے کی ایک غیر جانب دارادارہ کی تعمیر کے ذریعہ فروغ دیا گیا۔
ڈاکٹر ٹی سی اے راگھون کی مدت کار23 جولائی 2021 کو ختم ہو رہی ہے جس کے پیش نظر وزارت خارجہ کی سابق سکریٹری محترمہ وجے ٹھاکر سنگھ کو اجلاس میں آئی سی ڈبلیو اے کی اگلی ڈائریکٹر جنرل کے طور پر مقرر کیا گیا۔
ورچوئل میڈیم کے ذریعہ منعقدہ اس میٹنگ میں کونسل کے تین نائب صدر- وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، پارلیمنٹری اسٹینڈنگ کمیٹی برائے امور خارجہ پی پی چودھری اور نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار نے شرکت کی۔