Categories: بھارت درشن
نائب صدر نے اقدار پر مبنی اور اخلاقی سیاست کی ضرورت پر زور دیا
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج ہندوستانی جمہوریت کے تحفظ اور مضبوطی کے لیے اقدار پر مبنی اور اخلاقی سیاست کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">عوامی زندگی میں گرتے ہوئے معیار پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے عوامی نمائندوں کو تاکید کی کہ وہ اپنے سیاسی مخالفین پر ذاتی حملے کرنے سے گریز کریں۔ انھوں نے اہم قومی معاملات پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور نوجوان اور آنے والے سیاستدانوں کو مشورہ دیا کہ وہ مختلف معاملات پر اصولی موقف اختیار کریں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">آندھرا پردیش کے مچلی پٹنم میں کرشنا ضلع پریشد کے سابق چیئرمین آنجہانی شری پنامنی کوٹیشور راؤ کے مجسمے کی نقاب کشائی کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ شری کوٹیشور راؤ نے ضلع پریشد کے چیئرمین کی حیثیت سے لوگوں کے ذہنوں پر ایک لازوال نقش چھوڑا ہے، اور دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک انھوں نے اس عہدے کو برقرار رکھا۔ انھوں نے ثابت کیا کہ غیر مرکزی جمہوریت لوگوں کو ترقیاتی فوائد پہنچا سکتی ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نوجوان سیاست دانوں کو وہ شری کوٹیشور راؤ کی تقلید کرنے کی تاکید کرتے ہوئے، جناب نائیڈو نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو لوگوں کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے اپنے انتخابی منشور میں معقول اور عملی وعدے کرنے چاہئیں۔ بصورت دیگر عوام کا انتخابی جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ انھوں نے انتخابات کے دوران مفت میں دی جانے والی چیزوں کے وعدوں اور انتخابی منشور کو قانونی طور پر پابند بنانے کے امکان پر وسیع تر بحث کا مطالبہ کیا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نائب صدر جمہوریہ نے مشورہ دیا کہ لوگوں کو اپنی شرکت صرف پانچ سال میں ایک بار ووٹ ڈالنے تک محدود نہیں رکھنا چاہیے بلکہ منتخب نمائندوں اور حکومت سے مسلسل سوال اور جوابدہی کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنے نمائندوں کا انتخاب <span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">4Cs<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";"> کی بنیاد پر کرنا چاہیے – ’کردار، اہلیت، صلاحیت اور طرز عمل‘ کی بنیاد پر نہ کہ ’ذات، برادری، پیسے اور جرم کی بنیاد پر، جسے کچھ لوگ فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جناب نائیڈو نے ایک زیادہ ذمہ دار میڈیا پر زور دیا جو سنسنی خیزی سے گریز کرے اور معروضی انداز میں معاشرے کے حالات کی عکاسی کرے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اس موقع پر آندھرا پردیش کے ہاؤسنگ منسٹر جناب جوگی رمیش، کرشنا ضلع زیڈ پی کے چیئرمین جناب اپلا ہری کرشنا، وجے واڑہ کے ایم پی جناب کیسینی سری نواس، ایم ایل اے جناط پرنی وینکٹ رامیا اور جناط سمینی ادے بھانو، مچلی پٹنم میونسپل کارپوریشن کے میئر جناب موکا وینکٹیش ورما، سابق چیف ویجیلنس کمشنر جناب کے وی چودھری، آندھرا پردیش کے سابق وزیر جناب پنامنی وینکٹیشور راؤ اور دیگر موجود تھے۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
9 months ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
9 months ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
9 months ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
9 months ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
9 months ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
9 months ago