Categories: بھارت درشن

قطب مینار کو بتایا وشنو استمبھ، ہنومان چالیسہ پڑھنے کا اصرار، پولیس نے 30 افراد کو لیا حراست میں

جنوبی ضلع کے مہرولی میں واقع قطب مینار کو لے کر معاملہ ایک بار پھر گرم ہوگیا ہے۔ منگل کے روزیونائٹیڈ ہندوفرنٹ کے لوگوں نے قطب مینار کے باہر مظاہرہ کیا اور قطب مینار کے احاطے میں ہنومان چالیسہ پڑھنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا الزام ہے کہ دہلی کا نام نہاد قطب مینار دراصل وشنواستمبھ ہے۔

اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ یہاں پہلے بھگوان وشنو کا مندر تھا۔ کمپلیکس کی دیواروں پر واضح طور پر لکھا ہے کہ یہ 27 مندروں کو منہدم  کرنے کے بعد اس مینار کا تعمیر کیاگیا تھا۔ اس کمپلیکس میں ہندو دیوتاؤں کی مورتیاں ہیں۔

سینئر پولیس حکام کے مطابق احتجاج کرنے والے 30 کے قریب افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق، انہیں اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ سڑک کے درمیان احتجاج کر رہے تھے، جس سے ٹریفک جام ہو گیا۔ اس سے مسافروں کو پریشانی ہو رہی تھی۔

یونائیٹڈ ہندو فرنٹ کے بین الاقوامی ورکنگ صدر بھگوان گوئل کی قیادت میں ہندو تنظیموں کی ایک بڑی تعداد منگل کے روز قطب کمپلیکس کے باہر جمع ہوگئی اور ہنومان چالیسہ کاپاٹھ کرنے پر بضد ہو گئے۔ دہلی پولیس کی جانب سے پہلے ہی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ اس موقع پر دہلی پولیس کے سینئر افسران، نیم فوجی دستے کے اہلکار بھی موجود تھے۔ اس دوران ہندو تنظیم کے لوگوں کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

ہندو تنظیم کے لوگوں نے بتایا کہ  قطب مینار اور اس سے ملحقہ قوۃ الاسلام مسجد کی تعمیر میں وہاں موجود درجنوں ہندو اور جین مندروں کے ستون اور پتھروں کا استعمال کیا گیاتھا۔ یہاں تک کہ مینار کے داخلی دروازے پر ایک جگہ لکھا ہے  کہ یہ مسجد وہاں بنائی گئی ہے جہاں 27 ہندو اور جین مندروں کے کھنڈرات تھے۔مینار کی تعمیر کے لیے مسلم حکمران قطب الدین ایبک کے ذریعہ  یہاں کے ہندو اور جین مندروں کومنہدم کر دیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago