Urdu News

وزیر اطلاعات و نشریات جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر  کے ذریعے خصوصی مہم

وزیر اطلاعات و نشریات جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

وزیر اطلاعات و نشریات جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر  کے ذریعے خصوصی مہم 2.0 کے تحت ڈی ڈی کے احمد آباد کے دورہ نے پروگرام کو کامیاب بنایا

زیر التو معاملوں کے نمٹارہ کے لیے سووچھتا مہم اور خصوصی مہم (ایس سی پی ڈی ایم) 2.0 کے حصہ کے طور پر وزیر اطلاعات و نشریات جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے 29 ستمبر، 2022 کو دور درشن کیندر احمد آباد کا دورہ کیا۔ ان کے اس دورہ کی خبر نے اس مہم کو شاندار کامیابی سے ہم کنار کرنے کے لیے افسران کے درمیان زبردست جوش و خروش پیدا کیا۔ ان کے دورہ سے پرجوش ہو کر ڈی ڈی کے احمد آباد نے  ایس سی پی ڈی ایم 2.0 کے تحت حاصل کی جانے والی کامیابوں کے بارے میں درج ذیل  چیزیں بیان کیں:

  • دفتر نے  اپنے کیمپس سے  44 ٹریکٹر گھاس، جنگلی جھاڑیاں اور کچرے صاف کیے۔
  • ان جنگلی جھاڑیوں کی وجہ سے  کئی زہریلے رینگنے والے جانور پیدا ہو گئے تھے جنہیں کیمپس سے باہر کر دیا گیا ہے۔
  • دفتر نے  8558 کلو بیکار ہوچکے کاغذ، 1250 کلو پلاسٹک کے کچرے، 1355 کلو لکڑے کے کچرے اور 2755 کلو دھات کے کچرے  کی نشاندہی کی اور ان کا نمٹارہ کیا۔
  • ان کچروں  کے نمٹارہ سے  ابھی تک 20.40 لاکھ روپے کی مجموعی رقم حاصل ہوئی ہے۔
  • صفائی کے دوران 1070 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور ان میں 94 فائلوں کا نمٹارہ کیا گیا۔
  • مہم کے دوران تقریباً 3900 مربع فٹ اندرونی جگہ اور تقریباً 10000 مربع فٹ بیرونی جگہ  کے خالی ہونے کی امید ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022PK2.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KGT9.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0047GAD.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003471B.jpg

*****

Recommended