Urdu News

نائب صدر نے برہما کماری کے کام کی تعریف کی ثقافتی اقدار کا مرکز بتایا

جمہوریت کے مندروں کو حقیقتاً تباہ کیا جا رہا ہے: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جناب جگدیپ دھنکر نے آج ملک  کی غیر اخلاقیت، غیر اخلاقی کردار. اور منفی سوچ کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے افراد، خاندانوں اور سماج کے درمیان روحانی ذہنیت پیدا کرنے  کی ضرورت پر زور دیا۔ ’’روحانیت کے بغیر زندگی ادھوری ہے‘‘ اس خیال کا اظہار کرتے ہوئے .جناب دھنکر نے کہا کہ اگر لوگوں کی زندگیوں میں روحانیت کو زندہ کیا جائے تو ان تکنیکی تبدیلیوں. کا لوگوں کی زندگی پر اور بھی اچھا اثر پڑے گا جو ابھی دنیا بھر میں ہو رہی ہیں۔برہما کماری

راجستھان کے ماؤنٹ آبو میں برہما کماری کے عالمی ہیڈکوارٹر. میں ’سشکست، سمردھ اور سورنم بھارت کی اور‘ کے تھیم پر منعقد برہماکماری کی 85ویں سالگرہ اور دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے یہ باتیں کہیں۔

   پر زور دینے کے لیے نئی تعلیمی پالیسی

اس موقع پر جناب دھنکر  نے روحانیت کو ’’ایک فرد کو مکمل بنانے کے لیے.‘‘ ہماری تعلیم کا ایک لازمی حصہ بتایا اور دنیا بھر میں روحانیت. اور مذہب کے فروغ دینے کے لیے برہما کماری ادارہ کی تعریف کی۔   پر زور دینے کے لیے. نئی تعلیمی پالیسی-2022 کی تعریف کرتے ہوئے .انہوں نے کہا کہ ’’صحیح تعلیم، صحیح سوچ اور صحیح علم ہی ہمیں ایک قوم کے طور پر طاقتور بنا سکتا ہے۔‘‘

نمٹنے کے لیے 20 لاکھ سے زیادہ پودے لگانے کے لیے برہما کماری اداروں کی تعریف

جناب دھنکر نے برہما کماری ادارہ کو ہندوستانی ثقافتی اقدار کا مرکز بتاتے ہوئے کہا کہ. ’’عالمی فلاح اور عالمی راحت کے خیالات یہیں سے نکلتے ہیں۔‘‘ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 20 لاکھ سے زیادہ پودے لگانے کے لیے. برہما کماری اداروں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا. ’’اس تنظیم کے عظیم گوشے ہیں اوریہ نہ صرف انسانیت بلکہ اس سیارہ پر موجود سبھی جانداروں.  کے سب سے بیش قیمتی پہلوؤں اور خوبیوں کی ایک مثال ہے۔‘‘

حالیہ برسوں میں مثبت قدموں اور دوربین پہل کی ایک سیریز کا ذکر. کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ ہندوستان انوکھے طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے.

اور انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ ’’ہندوستان کی اس ترقی کا جشن منائے‘‘ اور اسے نمایاں کرے۔

’ایوان بالا‘ کے طور پر راجیہ سبھا کے رول کا ذکر کرتے ہوئے جناب دھنکر. نے کہا کہ ہمارے آئین سازوں نے تصور کیا تھا کہ راجیہ سبھا اپنے کردار. اور  دور اندیشی سے ملک کو ایک نئی سمت فراہم کرے گا۔ انہوں نے ممبران پارلیمنٹ سے. ایسے ذاتی اور مجموعی اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے. عام لوگوں کے لیے مثال قائم کرنے کی اپیل کی  جس کی پیروی تمام لوگ کر سکیں۔

اس پروگرام کے بعد نائب صدر نے ڈاکٹر سدیش دھنکر کے .ساتھ  آج راجستھان کے دلواڑہ مندروں اور ناتھ دوار مندروں کا بھی دورہ کیا۔

برہما کماری کی جوائنٹ چیف راج یوگنی ڈاکٹر بی جے منی بہن

اس موقع پر راجستھان سرکار کے  وزیر مملکت برائے  جنگلات و ماحولیات جناب سکھ  رام بشنوئی. برہما کماری کی ایڈیشنل چیف راج یوگنی بی جے جئن بہن. برہما کماری کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری راج یوگی بی کے برج موہن.  کماری کی جوائنٹ چیف راج یوگنی ڈاکٹر بی جے منی بہن، برہما کماری کے.  کارگزار سکریٹری راج یوگی ڈاکٹر بی جے مرتیونجے، برہما کماری کے ملٹی میڈیا چیف راج یوگی بی جے کرونا. اور دیگر شخصیات نے پروگرام میں حصہ لیا۔

Recommended