Categories: بھارت درشن

وسیم رضوی نے کیا مذہب تبدیل، ہندو بننے پر کیوں مل رہی ہے دھمکیاں؟

اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے اسلام چھوڑ کر، سناتن دھرم اپنایا

تبدیلی مذہب کے بعداپنانام ہربیر نارائن سنگھ تیاگی رکھا

اب صرف ہندوتوا کے لیے کریں گے کام: رضوی

اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے پیر کو اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کرلیا۔ڈاسنا دیوی مندر کے مہنت اور جونا اکھاڑہ کے مہامنڈلیشور نرسمہانند گری مہاراج نے انہیں سناتن دھرم قبول کرایا اور اس سے متعلق ضروری رسمی کارروائیاں مکمل کیں۔

وسیم رضوی نے اب اپنا نام بدل کر ہربیر نارائن سنگھ تیاگی رکھ لیا ہے۔ تبدیلی مذہب کی تمام رسمی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد وسیم نے کہا کہ آج سے وہ صرف ہندوتوا کے لیے کام کریں گے۔

وسیم رضوی سے ہربیر نارائن بننے پر انہوں نے کہا، ' تبدیلی مذہب کی بات نہیں ہے۔ مجھے اسلام سے نکال دیا گیا ہے، تو یہ میری مرضی ہے،میں جس مذہب کوچاہوں اختیارکروں۔سناتن دھرم دنیا کا پہلا مذہب ہے اور اس میں اچھائی پائی جاتی ہے۔ اس مذہب میں انسانیت پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کے بارے میں اتنا کچھ پڑھ کر ہم سمجھتے ہیں کہ اسلام کوئی مذہب نہیں ہے۔ جب ہمیں اسلام سے نکال دیاگیا اور ہر جمعہ کے بعد ہماراسر کاٹنے کوکہا گیا تو ہم اسلام کو چھوڑ کر سناتن دھرم کو قبول کر رہے ہیں۔

اس موقع پر یتی نرسمہانند نے کہا کہ وسیم ایک انسان دوست اور دلیر انسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کو چاہیے کہ وہ وسیم رضوی کا دل و جان سے ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ سناتن دھرم پر چلنے والے لوگ وسیم رضوی کا استقبال کریں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago