Urdu News

ہم گرو صاحبان کے وژن کو پورا کرنے کے لیے کام کرتے رہیں گے: وزیر اعظم

ہم گرو صاحبان کے وژن کو پورا کرنے کے لیے کام کرتے رہیں گے: وزیر اعظم

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہیم کنڈ صاحب روپ وے کے بارے میں اظہار مسرت اور اچھے الفاظ کے لیے آج جتھے دار شری اکال تخت صاحب، سکھ برادری کے معزز ارکان سمیت سرکردہ روحانی شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے سنگت کو گرو صاحبان کے وژن کو پورا کرنے کے لیے کام جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے ایک ٹویٹ  پیغام کے جواب میں وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:

’’جتھے دار شری اکال تخت صاحب، سرکردہ روحانی شخصیات سمیت سکھ برادری کے معزز افراد نے ہیم کنڈ صاحب روپ وے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ میں ان کے اچھے الفاظ کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں اور سنگت کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم گرو صاحبان کے وژن کو پورا کرنے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔‘‘

***

Recommended