Categories: بھارت درشن

بنگال میں سیلاب سے تین دنوں میں 23 افراد ہلاک، لاکھوں ہیکٹیئر فصلیں برباد، ابھی حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت کئی اضلاع میں سیلاب کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ علی پور میں محکمہ موسمیات کے علاقائی ہیڈ کوارٹر سے بدھ کی شام جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اگلے تین سے چار دن تک جنوبی بنگال کے وسیع علاقے میں موسلا دھار بارش ہوگی۔ اس کی وجہ سے دریاؤں کے پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوگا اور لوگوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگا۔ شمالی بنگال کے کئی پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ دریں اثنا، ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے بدھ کی شام اطلاع دی ہے کہ بارش اور سیلاب سے متعلقہ وجوہات کی وجہ سے پوری ریاست میں اب تک 23 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی مدنا پور، ہاوڑہ، مشرقی اور مغربی بردوان اور ہگلی سمیت کئی اضلاع شدید بارش اور بعد میں دامودر ویلی کارپوریشن ڈیم سے پانی چھوڑنے کے بعد سیلاب کی زد میں ہیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کے روز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد نوان میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق صرف ہگلی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے ایک لاکھ 13 ہزار 161 افراد کو نکالا گیا ہے۔ 361 ریلیف کیمپوں میں  43 ہزار 192 افراد کورکھا گیا ہے۔ اب تک 23 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں سے چھ افراد دیوار گرنے سے، سات ڈوبنے کی وجہ سے، سات بجلی گرنے کی وجہ سے، دو کرنٹ لگنے سے اور دو افراد کلیمپونگ کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ سیلاب سے تقریبا ً چار لاکھ ہیکٹیئر کھیتی ڈوب گئی ہے۔ محکمہ زراعت کے مطابق ریاست کی 80 فیصد زمین پر دھان روپائی ہو چکی ہے۔ محکمہ زراعت کو خدشہ ہے کہ اگر ایک یا دو دن میں پانی کم نہیں ہوا تو فصلوں کو بھاری نقصان پہنچے گا۔

علاقائی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جی کے داس نے بتایا، 'شمالی خلیج بنگال اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سائیکلونک ہواوں کا ایریا اورشانتی نکیتن، ڈائمنڈ ہاربر سے شمال مشرقی خلیج بنگال تک مانسون کی سرگرمیوں کی وجہ سے 4 اگست سے 6 اگست تک بنگال کے گنگاساحل والے  اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے جمعرات کی صبح تک شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی مدناپور،مغربی مدنا پور، مشرقی بردوان، مغربی بردوان، ہاوڑہ اور ہگلی اضلاع میں موسلا دھار بارش کی وارننگ دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ کولکاتا، بانکوڑا، پورولیا، بیربھومی اور جھارگرام اضلاع میں ایک یا دو مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جنوبی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنا پور میں جمعہ کی صبح تک اور مغربی مدنا پور، جھارگرام، بانکوڑا اور پورولیا اضلاع میں ہفتہ کی صبح تک بارش جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات نے ندیوں میں پانی کی سطح بڑھنے اور گانگیہ مغربی بنگال میں نشیبی علاقوں میں سیلاب آنے کی بھی وارننگ دی ہے۔ ریاست کے چھ اضلاع میں سیلاب سے تین لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سیلاب کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ٹیلی فون پر بات کی اور انہیں مرکز کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago